پودوں کی کانٹ چھانٹ کرنا ⇐ پہاڑی یا پت جھڑ پودوں کی کانٹ چھانٹ کرنا اور کیڑوں بیماریوں کے لیے دوا چھٹر کنا۔ انار اور فالسہ کے پودوں کی کانٹ چھانٹ کرنا۔ کھودے ہوئے گڑھوں کی اوپر والی مٹی ایک حصہ اور پھل ایک حصہ ملا کر بھریں اور پانی دیں۔
Pruning plants Pruning of mountain or deciduous plants and spraying of pesticides for pests and diseases. Pruning of pomegranate and falsa plants. Fill the dug pits with one part soil and one part fruit and water.
گڑھے کے وتر
گڑھے کے وتر آنے پر زمین کے برابر ہو جائیں ۔ سٹرس خاندان کے پودوں کو فروری کے تیسرے ہفتہ میں ولائتی کھاد ( ایمونیم سلفیٹ ) فی پودا ڈیڑھ سیر دیں اور سبز کھا دمثلاً برسیم سینجی زمین میں دبا دیں۔
Pit holes
When the pit holes are level with the ground, give citrus plants one and a half liters of liquid fertilizer (ammonium sulfate) per plant in the third week of February and bury green manure, such as barberry, in the soil.
مالٹا سنگترہ
خصوصاً مالٹےکے دیر سے پکنے والی اقسام مثلاً جافہ، سرخ مالٹا ویلینشیا لیٹ توڑنا جاری رکھیں سٹرس خاندان کے پودوں پر سٹرس کے ٹیلے کی سفید مکھی اور آم کی گڈیری کے خلاف موزوں دوا چھڑکیں اور آم کے بگ کیڑے سے بچانے کے لیے دوا بنائیں یا پلستر لگا ئیں۔ اعلیٰ اقسام کے سدا بہار پھول دار پودے حاصل کرنے کے لیے موسم بہار شروع ہونے سے پیشتر انتظام کریں۔
Malta Orange
Continue to harvest especially late-ripening varieties of Malta such as Jaffa, Red Malta, Valencia Late. Spray citrus plants with a suitable insecticide against citrus whitefly and mango borer and apply insecticide or plaster to protect against mango bug. To obtain high-quality evergreen flowering plants, manage before the onset of spring.
صوبائی محکمہ زراعت کے شعبہ
صوبائی محکمہ زراعت کے شعبہ باغبانی کی طرف سے کاشتکاروں اور باغات کے مالکان کے لیے توسیعی خدمات پیش کی جاتی ہیں جس کے ذریعے تخمی آم کے پودوں پر موقع پر اعلیٰ اقسام کا چشمہ چڑھانے کا کام بلا اجرت تربیت یافتہ اور تجربہ کار عملہ سرانجام دیتا ہے۔ آم کا چشمہ اپریل اور مئی کے مہینوں میں چڑھایا جاتا ہے۔
Provincial Department of Agriculture
The Horticulture Department of the Provincial Department of Agriculture provides extension services to farmers and orchard owners through which on-site grafting of high-quality mango seedlings is carried out by trained and experienced staff without any salary. Mango grafting is done in the months of April and May.
مارچ
ذخیره
کاغذی لیموں اور لیچی کی داب لگا ئیں ۔ سٹرس خاندان کے پودوں پر ذخیرہ میں “ٹی” نما چشمہ چڑھائیں ۔
آم کا بغل گیر پیوند لگائیں۔
جہاں آب و ہوا مرطوب ہو۔ وہاں لوکاٹ اور امرود میں بھی بغلگیر پیوند لگا ئیں ۔ مہینہ کے آخر میں آم کے پودوں پر موقعہ پر چشمہ چڑھائیں۔
March
Storage
- Apply paper lemon and litchi. Apply “T” shaped grafting to citrus plants in storage.
- Apply grafting to mangoes.
- Where the climate is humid, apply grafting to loquats and guavas. Apply grafting to mango plants at the end of the month.
پودوں پر سے سٹاک
آم کے ان پودوں پر سے سٹاک کے گلے اور نچلی شاخوں کو اتاریں جن پر پچھلے موسم خزاں ( ستمبر اکتوبر ) میں کامیابی سے موقعہ پر چشمہ چڑھایا جائے ۔ آخر ماہ میں دیسی بیر کا بیج بطور سٹاک موقعہ پر بوئیں اور پیر کے لیے پودوں پر (ٹی ) نما چشمہ چڑھائیں ۔ وسط مارچ سے باقاعدگی سے پیوندی آم کی لکڑی برائے چشمہ تیار کی جائے تا کہ یہ پیوندی لکڑی اپریل میں کام میں لائی جائے۔
Stock from plants
Remove the stock neck and lower branches from mango plants that were successfully grafted in the previous autumn (September-October). At the end of the month, sow native plum seeds as stock and graft (T)-shaped grafts on the plants for grafting. Regularly prepare grafted mango wood for grafting from mid-March so that this grafted wood can be used in April.
باغبانی
سٹرس خاندان اور دیگر سدا بہار پودوں مثلاً آم ، امرود، کیلا ( بچے) کو کھیت میں لگا ئیں۔ یہ عمل فروری اور مارچ میں ختم کر دینا چاہیے۔ کھجور کامصنوعی پولی نیشن (عمل زیرگی) کرنا۔ اس عمل سے بہتر خاصیت اور زیادہ مقدار میں پھل حاصل کیا جاتا ہے یعنی نر پھول کاٹ کر مادہ درخت کے پھولوں پر لٹکا دیئے جائیں۔
Gardening
Plant citrus and other evergreen plants such as mango, guava, banana (children) in the field. This process should be completed in February and March. Artificial pollination of date palm (under-pollination process). This process provides better quality and more quantity of fruits, i.e., male flowers should be cut and hung on the flowers of the female tree.
جنتر کا بیج خصوصاً سنگترہ
آم اور نئے لگائے ہوئے یا نئے چشمہ چڑھائے ہوئے پودوں کے جنوب مغربی جانب لگانا تاکہ نازک اور چھوٹے پودے دھوپ کے اثر سے محفوظ رہیں۔ یہ عمل گرم اور خشک علاقوں میں بہت ضروری ہے۔ جنتر بیج پھلدار نئے ذخیرہ کے ارد گر د بھی ہونا چاہیے۔
Orange seeds, especially oranges
Mangoes and newly planted or newly grafted plants should be planted on the southwest side to protect the delicate and young plants from the effects of the sun. This practice is very important in hot and dry areas. The seedbed should also be around the new storage of fruit.
اپریل
ذخیره
بیر کے دیسی اور بڑے پودوں کو بذریعہ ٹی نما چشمہ اعلیٰ اقسام میں تبدیل کریں۔ آڑو توت ، سیب، ناشپاتی اور خوبانی پر چھلا نما چشمہ چڑھائیں۔
April
Storage
Transform native and large plum plants into superior varieties by means of T-shaped grafting. Apply ring-shaped grafting on peaches, mulberries, apples, pears and apricots.
آم کی پیوندی لکڑی تیار کرنا
آم کی پیوندی لکڑی تیار کرنا اور آم کے دیسی پودوں پر موقعہ پر اعلیٰ قسم کائی نما چشمہ چڑھائیں۔ دیسی بیر اور لوکاٹ کا بیج سٹاک کے لیے بود یں۔ مہینہ کے آخر میں نازک اور چھوٹے پھل دار پودوں مثلاً آم سنگترہ اور لیچی کو گرم ہوا سے بچانے کے لیے ڈھانپ لیں ۔ آم اور سٹرس خاندان کے پودوں سے جن پر چشمہ چڑھایا گیا ہو۔ سٹاک کی نرم شاخیں اتار دیں۔
Preparing Mango Grafts
Preparing mango grafts and grafting high quality moss-like saplings on indigenous mango plants. Sow seeds of indigenous plum and loquat for stock. At the end of the month, cover delicate and small fruiting plants like mango, orange and litchi to protect them from hot wind. From mango and citrus plants that have been grafted. Remove soft branches from the stock.
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “پودوں کی کانٹ چھانٹ کرنا” کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
MUASHYAAAT.COM 👈🏻 مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئےشکریہ




