مائیکروسافٹ ایکسل کی ونڈوز ⇐ مائیکروسافٹ ایکسل کا انٹرفیس نہایت سادہ ہے جس میں مختلف امور سر انجام دینے کے لیے مختلف سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ان سہولیات کو بہت آسانی سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
انٹرفیس کے مختلف حصے
مائیکروسافٹ ایکسل کا انٹرفیس درج ذیل حصوں پر مشتمل ہےورک شیٹ
ورک شیٹ
ورک شیٹ انٹرفیس کا وہ حصہ ہے جہاں ڈیٹا داخل کیا جاتا ہے۔ ایک ورک شیٹ مختلف کالموں اور قطاروں کا مجموعہ ہوتی ہے۔ ورک شیٹ میں موجود ہر قطار کا ایک منفرد نمبر ہوتا ہے جبکہ ہر کالم کے لیے ایک منفرد حرف مخصوص ہوتا ہے۔ قطاروں کے نمبر 1 سے شروع ہوتے ہیں جبکہ کالم اے بی سی سے شروع ہوتے ہیں۔ ورک شیٹ میں موجود کسی بھی سیل کا نمبر دراصل قطار کے نمبر اور کالم کے نمبر کا مجموعہ ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر پہلی قطار میں پہلا سیل اے1 کہلائے گا اور تیسری قطار کا پانچواں سیل سی 5کہلائے گا وغیرہ۔
ورک بک
ورک بک ان تمام ورک شیٹس کا مجموعہ ہے جو ایک فائل میں محفوظ کی جاتی ہیں ۔ ایک ورک بک عموما تین ورک شیٹس ہوتی ہیں۔ جب ورک بک کو محفوظ کیا جاتا ہے تو اس میں موجود تمام ورک شیٹیں بھی محفوظ ہو جاتی ہیں۔
ایکٹوسیل
ورک شیٹ کا وہ سیل جس میں کر سر موجود ہو ، ایکٹوسیل کہلاتا ہے ۔ کی بورڈ سے ٹائپ کیا ہوا ڈیا ایکٹوسیل میں ظاہر ہوتا ہے۔
ٹائٹل بار
مائیکروسافٹ ایکسل کے بالائی حصے پر موجود پٹی ٹائٹل بار کہلاتی ہے۔ اس پر موجودہ ورک بک کا نام ظاہر کیا جاتا ہے۔
مینیو بار
کسی پروگرام میں مختلف کمانڈز کی فہرست کو مینیو کہا جاتا ہے۔ مینیو استعمال کرتے ہوئے مختلف کام آسانی سے سرانجام دیے جاسکتے ہیں ۔ مینیو جس پٹی پر نظر آتے ہیں اسے مینیو بار کہا جاتا ہے۔
ٹول بار
ٹول بار مختلف کمانڈز کے شارٹ کٹ ہوتے ہیں۔ یہ عموماً مینیو بار کے نیچے نظر آتے ہیں۔ مائیکرو سافٹ ایکسل میں مختلف ٹول بارز دستیاب ہیں جن کے ذریعے مختلف امور آسانی اور تیز رفتاری سے سر انجام دیے جا سکتے ہیں ۔
فارمولہ ہار
فارمولہ ہارا ایکٹوسیل اور اس میں لکھا ہوا فارمولہ یا مندرجات کو ظاہر کرتا ہے۔ فارمولہ ہار کے ذریعے سیل میں مختلف فارمولے داخل کئے جاسکتے ہیں۔
سیل
ورک شیٹ میں موجود ہر باکس ایک سیل کہلاتا ہے۔ سیل میں ڈیٹا ٹائپ کیا جاتا ہے۔ ایک سیل میں اعداد، حروف یا فارمولہ لکھا جا سکتا ہے۔ سیل میں اگر فارمولہ لکھا جائے تو اس کا رزلٹ ظاہر ہوتا ہے۔
سیل کا ایڈریس
ورک شیٹ میں ہر سیل اپنے ایڈریس سے جانا جاتا ہے جو کہ منفرد ہوتا ہے۔ سیل کا ایڈریس دراصل کالم نمبر اور قطار نمبر کا مجموعہ ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر دوسرے کالم کا پانچواں سبیل5 بی کہلاتا ہے۔
شیٹ ٹیب
شیٹ ٹیب ورک بک کے نچلے حصے پر موجود ہوتی ہیں ۔ ہر شیٹ ٹیب مختلف ورک شیٹ کو ظاہر کرتی ہے۔ ایک ورک شیٹ سے دوسری ورک شیٹ پر جانے کے لیے اس ورک شیٹ کی متعلقہ شیٹ ٹیب پر کلک کیا جاتا ہے۔
سٹیٹس بار
مائیکروسافٹ ایکسل میں بالکل نچلے حصے پر موجود پٹی سٹیٹ بار کہلاتی ہے۔ یہ ورک شیٹ کے بارے میں مختلف قسم کی معلومات مہیا کرتی ہے۔
ایم ایس ایکسل کی سکرین کا لے آؤٹ
ایپلی کیشن ونڈا ایکسل ڈاکومنٹ کیلئے جگہ فراہم کرتی ہے، اس کے اہم اجزاء درج ذیل ہیں۔
- ٹائٹل بار
- مینو بار
- سیل ایڈریس
- سٹینڈرڈ بار
- سیل پوائنٹر
- فارمیٹنگ بار
- فارمولا بار
- سیل
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “مائیکروسافٹ ایکسل کی ونڈوز” کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ
……………. مائیکروسافٹ ایکسل کی ونڈوز …………….