لین دین

لین دین ⇐ دو افراد یا دو نظموں کے درمیان کسی بھی طے شدہ کاروباری سودے کو لین دین کہا جاتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں آپ یہ بھی کہہ سکتے ہیں۔ کوئی ایسی معاشی سرگرمی جس کے نتیجے میں کاروبار کی مالی حالت میں تبدیلی رونما ہو مثلا اشیاء کی خرید وفروخت اور رقم کی وصولی و ادائیگی ہسرمایہ لگانا اور ملازمین کو تنخواہیں دینا وغیرہ کے حساب کتاب میں ٹرانزیکشن کا عمل ہوتا ہے

لین دین

باقاعدہ منظم

اس میں لین دین کا باقاعدہ منظم طریقے سے اندراج کیا جاتا ہے اس سے بیشتر کہ اکاؤنٹ کی تکنیک اور اصولوں کو بخوبی سمجھنے کی کوشش کی جائے بہتر ہوگا کہ لین دین کی وضاحت کر دی جائے تا کہ آگے چل کر اس متن کو سمجھنے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے کیونکہ ٹرانزیکشن حساب کتاب کا اہم جز ہے۔ “لین دین ایک قابل ریکارڈ واقعہ ہے جو واقعہ کے اثاثوں، واجبات، مالک، ایکویٹی یا اخراجات کو متاثر کرتا ہے۔”

ٹرانزیکشن کی درجہ بندی

مندرجہ ذیل لین دین کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

نقد لین دین  نقد تجارت

اس سے مراد ایسی تجارت یا کاروبار ہے جس میں ایک تاجر اشیاء کی خرید و فروخت نقد کرتا ہے اور ادھار اور نقد لین دین میں وقت کا فرق ہوتا ہے نقد لین دین میں فوراً ادائیگی کی جاتی ہے جبکہ ادھار لین دین میں رقم بعد میں ادا کی جاتی ہے۔ مثال کے طور پر محمد نعیم نے اپنی دکان کے لئے 50,000 روپے مالیت کا نقد فرنیچر خرید کیا۔

ادھار لین دین اعتباری تجارت

اس سے مراد ایسی تجارت جس میں ایک تاجر اشیاء کی خرید و فروخت ادھار پر کرتا ہواور نقد ادائیگی اس وقت نہ کرے۔ مثال کے طور پر مسٹر نعیم نے اپنی دکان کے لئے 50,000 روپے مالیت کی مشینری میں حریم فاطمہ سے ادھار پر خرید کی یہ لین دین ادھار پر طے پایا کیونکہ مسٹر نعیم  نے مس حریم فاطمہ سے وعدہ کیا رقم کی ادائیگی چند دنوں تک کر دے گا۔

نقد یا ادھار اعتباری لین دین، فیصلہ کرنے کے قوانین

کبھی کبھار لین دین اس طرح بیان کیا جاتا ہے کہ یہ فیصلہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے کہ یہ نقد یا ادھار ( کریڈٹ ) لین دین ہے یہ وہ قوانین ہیں جو اس بات کو آسان بنادیں گے کہ یہ نقد یا اعتباری لین دین ہے۔

نقد یا ادھار اعتباری لین دین، فیصلہ کرنے کے قوانین

ٹرانزیکشن نقد لین دین کے طور پر ہے اگر

ٹرانزیکشن میں لفظ نقد کا ذکر کیا جاتا ہے مثال کے طور پر مس حریم فاطمہ نے ملی بک شاپ سے 2,000 روپے مالیت کی نقد کرتا ہیں خرید کیں۔ الفاظ کریڈٹ پر یا اکاؤنٹ پر ٹرانزیکشن میں ذکر کیا جاتا ہے مثال کے طور پر مس حریم فاطمہ نے ملی شاپ سے کریڈٹ پر کتابیں خرید کیں۔ ٹرانزیکشن میں خرید کار یا فروخت کار کا نام کا ذکر کیا جاتا ہے جبکہ لفظ ” نقد کا ذکر نہیں ہو گا مثال کے طور پر مس حریم فاطمہ نے مسٹر علی سے گڈز خرید کیں ۔


ٹرانزیکشن کا تجزیہ

لین دین کے تجزیہ کو پڑھنے سے پہلے اکاؤنٹس کا تصور  سمجھنا بہت ضروری ہے۔

ٹی اکاونٹ کی تفہیم

ٹی اکاؤنٹ ڈیل انٹری سسٹم کے مطالعہ کی شروعات کے لئے مددگار جگہ ہے جیسا کہ پہلے یونٹ میں بحث کی گئی ہے ایک سادہ اکا ؤنٹ کی تین حصے ہوتے ہیں۔

  1. عنوان جس میں ریکارڈ کردہ اشیاء کے اکاؤنٹ کا نام
  2. بڑھتا زر کے لحاظ سے شے کی مقدار میں اضافے کا اندراج کرنا
  3. کم ہوتا زر کے لحاظ سے شے کی مقدار میں کمی کا اندراج کرنا

یا اکاؤنٹ ٹی لیٹر کی طرح ہے اس وجہ سے اسے فی اکاؤنٹ کہتے ہیں۔ اس طرح اکاؤنٹ کے بائیں طرف اس انٹری کو درج کیا جاتا ہے۔ جوڈیبٹ ہو اور اکاؤنٹ کی دائیں طرف کریڈٹ انٹری کو درج کیا جاتا ہے۔ ڈیبیٹ اور کریڈٹ کی طرف کیا لکھا جائے گا اس کے لئے ایک طریقہ کار منظم کیا گیا ہے اسے ڈیبٹ اور کریڈٹ کے اصول کہتے ہیں۔

 ڈیبٹ اور کریڈٹ کے تصورات

کھاتہ نویسی میں ہر کھاتے کی دو طرفین ہوتی ہیں ایک ڈیبیٹ اور دوسری کریڈٹ طرف ، کاروباری ڈکشنری کے مطابق ڈیبٹ طرف اثاثوں میں اضافہ اور ذمہ داریوں میں کمی آنا ریکارڈ کیا جاتا ہے۔ اسی طرح کریڈٹ طرف ذمہ داریوں  اور  میں اضافہ اور اثاثوں میں کمی کاریکارڈ رکھا جاتا ہے۔ کسی کارو بار لین دین کو حسابی کتب میں ڈیبیٹ والے رخ یعنی بائیں ہاتھ کی طرف اور کریڈیٹ والے رخ یعنی دائیں ہاتھ کی طرف درج کرنا۔

 ڈیبٹ اور کریڈٹ کے تصورات

اکاؤنٹ کے طریقے

لین اور دین کے قواعد کو سمجھنے کے لئے دو نقطہ نظر ہیں ہم اس تصور کو بہتر سمجھنے کیلئے دونوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

  • امریکی نقطہ نظر
  • برطانوی نقطہ نظر

امریکی نقطہ نظر

امریکی نقطہ نظر کے مطابق ڈیبٹ اور کریڈٹ کے اصول کو سمجھنے کے لئے حسابات کی چھ اقسام میں درجہ بندی کی گئی ہے جو درجہ ذیل ہیں۔

اثاثوں کا کھاتہ

اثاثوں میں اضافہ ڈیبٹ کیا جائے گا۔

اثاثوں میں کمی کریڈٹ کی جائے۔

ذمہ داریوں کا کھاتہ

ذمہ داری میں اضافہ کریڈٹ کیا جائے گا۔

ذمہ داری میں کمی ڈیبٹ کی جائے گی۔

مالک کے سرمائی کا کھاتہ

سرمایہ میں اضافہ کریڈٹ کیا جائے گا۔

سرمایہ میں کمی ڈیبٹ کی جائے گی۔

آمدنی کا کھاتہ

آمدنی میں اضافہ کریڈٹ کیا جائے گا۔

آمدنی میں کمی ڈیبٹ کی جائے گی۔

اخراجات کا کھاتہ 

اخراجات میں اضافہ ڈیٹ کیا جائے گا۔

اخراجات میں کمی کریڈیٹ کی جائے گی۔

نقصان کا کھاتہ

نقصانات میں اضافہ ڈ پیٹ کیا جائے گا۔

نقصانات میں کمی کریڈٹ کی جائے گی۔

اس نقط نظر کے مطابق تمام اکاؤنٹس کی چھ گروپوں میں درجہ بندی کی گئی ہے۔ درجہ ذیل قوانین کو لاگو کرتے ہوئے ان گروپوں میں تبدیلیاں ڈیبیٹ اور کریڈٹ کے طور پر ریکارڈ کی گئی ہیں۔ جیسے او پر خاکے کے مطالعے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اثاثے اخراجات  اور نقصانات کا نارمل بیلنس ڈیبٹ ہوتا ہے اور ان کو اکاؤنٹ کی بائیں طرف لکھا جاتا ہے۔ جب ان میں اضافہ ہو تو پھر بھی ان کو بائیں طرف لکھتے ہیں مثبت تبدیلی کی وجہ سے ان کے بیلنس بڑھ جاتے ہیں جب ان میں کمی ہوتی ہے تو ان کو اکاؤنٹ کی دائیں طرف لکھتے ہیں اس وجہ سے ان کے بیلنس کم ہو جاتے ہیں۔

نقصان کا کھاتہ

برطانوی نقطه نظر

برطانوی نقطہ نظر کے مطابق ڈیبیٹ اور کریڈٹ کے اصول کو سمجھنے کے لئے حسابات کی تین اقسام میں درجہ بندی کی گئی ہے جو درج ذیل ہیں

 شخصی حساب

کوئی شے اگر وصول کی جائے تو شخصی حساب کوڈ بیٹ اور شے یا فائدہ دے رہا ہو و شخصی حساب کو کریڈٹ کریں گے۔

حقیقی حسابات

جب کوئی شے یا جائیداد باہر سے کاروبار میں آتی ہے تو اس کے حساب کو کریڈٹ کرتے ہیں اور جو کوئی شے یا جائیداد وغیرہ کاروبار سے باہر جاتی ہے تو اس کے حساب کو کریڈٹ کرتے ہیں۔

ہم أمید کرتے ہیں آپ کولین دین  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                

👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

    MUASHYAAAT.COM

…….لین دین   …….

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *