اخراجات سرمایہ اور اخراجات مال میں امتیاز

اخراجات سرمایہ اور اخراجات مال میں امتیاز ⇐ کاروباری ادارے کو کاروبار چلانے کے لئے مختلف قسم کے اخراجات برداشت کرنے پڑتے ہیں۔ کچھ اخراجات کی نوعیت ایسی ہوتی ہے کہ ان کا فائدہ اور استعمال یا فوری طور پر ہو جاتا ہے یا صرف ایک مالی سال تک ہی محدود رہتا ہے۔

اخراجات سرمایہ اور اخراجات مال میں امتیاز

دوسری قسم کے اخراجات

دوسری قسم کے اخراجات ایسے ہوتے ہیں جن کا فائدہ ایک سال سے زائد عرصہ تک اٹھایا جا سکتا ہے۔ محاسبی کی اصطلاح میں پہلے قسم کے اخراجات کو اخراجات مال (آمدنی کے اخراجات) کہتے ہیں۔ اخراجات کو اس طرح الگ کر کے ہی یہ بتایا جا سکتا ہے کہ کون سے اخراجات گوشوارہ برائے اثاثہ جات و واجبات کے متعلق ہیں اور کون سے اخراجات کا تعلق تجارتی اور نفع نقصان کے کھاتوں سے ہے۔

مالی نوعیت

واؤچر بناتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھا جائے گا کہ کون سے اخراجات سرمایوی ہیں اور کون سے مالی نوعیت کے اس طرح اختتامی کھاتے تیار کرتے وقت اس تفریق کو ذہن میں رکھنا نہایت ضروری ہے کیونکہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو جو بھی حسابات تیار کئے جائیں گے وہ کاروبار کی صحیح حالت کے مظہر نہ ہوں گے۔

عمارت

اس کو ایک مثال سے بخوبی سمجھا جا سکتا ہے کہ ایک ادارے نے اپنی موجودہ عمارت میں ایک نیا کمرہ تعمیر کروایا۔ نے کمرے کی تعمیر میں جو اخراجات ہوں گے ان کو ہم اخراجات سرمایہ قرار دیں گے لیکن اگر ان کو اخراجات سرمایہ کی بجائے اخراجات مال ظاہر کر دیا جائے تو یہ اخراجات اختتامی کھاتے تیار کرتے وقت تجارتی اور نفع و نقصان کے کھاتوں میں درج ہوں گے جو کہ غلط ہو گا ۔

عمارت سے استفادہ

اس کی وجہ صاف ہے۔ کمرے کا استعمال اور افادیت صرف اسی سال تک ہی محدود نہیں ہوگی۔ بلکہ اس کا فائدہ کئی سالوں تک جاری رہے گا۔ اس لئے ضروری ہے کہ ان اخراجات کو ان میں بانٹ دیا جائے جن سالوں میں اس عمارت سے استفادہ کیا جائے گا۔ چالو سال کے لئے صرف وہی خرچ قرار پائے گا جو نتائج کے اعتبار سے صرف اسی سال کے متعلق ہوگا ۔

قطعی اصول

اخراجات کو اس طرح علیحدہ علیحدہ کرنے کے لئے کوئی قطعی اصول نہیں ہیں ۔ کیونکہ ایک سی قسم کے خرچے ایک وقت میں اخراجات سرمایہ ہوتے ہیں اور دوسرے حالات میں اخراجات مال کہلاتے ہیں لیکن پھر نا ایسا کرنے کے لئے کچھ رہنما اصول وضع کئے گئے ہیں جو کہ حسب ذیل ہیں

اخراجات سرمایہ

وہ تمام اخراجات جو مندرجہ ذیل کاموں کے لئے برداشت کرنے پڑتے ہیں، اخراجات سرمایہ کہلاتے ہیں۔ وہ اخراجات جو مستقل اثاثے خریدنے کے لئے صرف کئے جائیں وہ اخراجات سرمایہ کہلائیں گے۔ ان میں وہ تمام خرچے شامل ہوں گے جو ان اثاثوں کو حاصل کرنے اور ان کو قابل استعمال بنانے کے لئے برداشت کرنے پڑتے ہیں۔

اخراجات سرمایہ

رجسٹری

مثال کے طور پر اگر کاروبار کی عمارت تعمیر کرنے کے لئے زمین کا ایک قطعہ خریدا جائے تو اس کی قیمت کے علاوہ جو خرچ اس کی رجسٹری اور دلالی وغیرہ پر آئے گا وہ خرچ بھی اخراجات سرمایہ کہلائے گا۔ اسی طرح اگر ایک مشین خریدی جائے تو اس پر اس کی خرید کے وقت نصب کرنے تک جو مصارف ہوں گے وہ اخراجات سرمایہ ہوں گے۔

منافع کمانے کی قوت

وہ اخراجات جو کاروبار کے منافع کمانے کی قوت میں اضافے کا باعث ہوں یا وہ اخراجات جو پیداواری ، انتظامی یا فروختگی وغیرہ کے مصارف کو کم کرنے کا باعث ہوں تو وہ یہ اخراجات سرمایہ تصور ہوں گے۔مثلاً(اکاؤنٹنگ مشین) خرید نے اکاؤنٹ کے محکمہ میں پندرہ کلرکوں کی بجائے دس کلرکوں سے کام پورا ہو جائے گا تو اس مشین کا خرچ اخراجات سرمایہ ہی کہلائے گا۔

ابتدائی مصارف

وہ ابتدائی مصارف جو کاروبار کے قیام کے سلسلے میں صرف کئے گئے ہوں وہ بھی اس مد میں آتے ہیں مثلاً ابتدائی تشہیر وکیلوں کی فیس، ان اخراجات کا فائدہ اسی سال تک محدود نہ ہوگا۔

پراسپیکٹس بنانے اور چھپوانے کے اخراجات

اسی طرح وہ اخراجات جو سرمایہ حاصل کرنے کے سلسلے میں برداشت کرنے پڑیں وہ بھی اخراجات سرمایہ ہوتے ہیں مثلاً پر پراسپیکٹس بنانے اور چھپوانے کے اخراجات۔ موجودہ مستقل اثاثوں کو زیادہ مفید یا ان میں کوئی اضافہ کرنے کے لئے جو مصارف کئے جائیں گے وہ بھی اخراجات سرمایہ گے۔

اخراجات مال

وہ تمام دوسرے اخراجات جو سرمایہ کے زمرے میں نہ آتے ہوں ، اخراجات مال کہلاتے ہیں یہ مندرجہ ذیل خرچوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔

اثاثہ جات کے استعمال

مستقل اثاثہ جات کے استعمال کا معاوضہ یا فرسودگی ان کی دیکھ بھال اور مرمت کے لئے اخراجات وغیرہ جیسے مشینری کی مرمت۔

اثاثہ جات کے استعمال

اثاثوں کی لاگت

ان اثاثوں کی لاگت جو خرید و فروخت کے لئے حاصل کئے گئے ہوئے یا مال کی تیاری میں صرف ہوں ، جسے خام مال، سٹورز ، ایندھن بجلی کا خرچ وغیرہ۔

تنظیمی اخراجات

تنظیمی اخراجات ، مثلاً دفتری ملازمین کی تنخواہیں ، سفر کا خرچ ، دفتر کا کرایہ وغیرہ سٹیشنری کا خرچ ، مہمانداری اور تواضع کے اخراجات۔

اخراجات برائے فروخت و تقسیم مال

متفرق اخراجات، جیسے ٹیکس، سود کمیشن وغیرہ

سرمایہ بند اخراجات

بعض اوقات اخراجات مال کی نوعیت ایسی ہوتی ہے کہ ان کا فائدہ کئی سالوں تک جاری رہتا ہے یا جو اخراجات معمول سے کافی بڑی مقدار میں صرف ہوتے ہوں، ان کو وقتی طور پر کیپٹلائز کریں۔ کر لیا جاتا ہے۔ پھر اس بات کا تعین کیا جاتا ہے کہ ان کا فائدہ کتنے عرصے تک جاری رہے گا۔ اس رقم کو متعین شدہ عرصہ سے تقسیم کر دیا جاتا ہے۔

حاصل ہونے والی رقم

اس طرح حاصل ہونے والی رقم متعلقہ سال کے کھاتہ نفع و نقصان کو دین(ڈیبٹ) کر دی جاتی ہے۔ بقیہ رقم کو بطور انتقامی اخراجات کے  یا التوائی مالی اخراجات ( موخر اخراجات) متوازن گوشوارہ برائے اثاثہ جات و واجبات (بیلنس شیٹ) میں اثاثہ جات کی جانب دکھا دیئے جاتے ہیں جیسے

کاروبار کے قائم کرنے کے لئے

کاروبار کے قائم کرنے کے لئے ابتدائی اخراجات (ابتدائی اخراجات)

کار کردگی

مشینری کی خصوصی اور ہنگامی مرمت جس سے ان کار کردگی اور افادیت بڑھ جائے

عمارت کی بوجہ آفات

عمارت کی بوجہ آفات خراب ہونے کی صورت میں ان کی مرمت وغیرہ

عمارت کی بوجہ آفات

منتقل

کاروبار یا کارخانے کو زیادہ بہتر کاروباری جگہ پر منتقل کرنے کے اخراجات

تشہیر

کسی نئی تیار شدہ شے کی تشہیر کے لئے خرچہ

اشتہار بازی

کئی سالوں کے لئے اشتہار بازی اور تشہیر کے معاہدات کے اخراجات

 قانونی اخراجات

دلالی

اشٹامپ ڈیوٹی

بار برداری کے اخراجات

 توسیع وترقی کے اخراجات

اس کے علاوہ کچھ اخراجات جو عام حالات میں مالی اخراجات ہوتے ہیں خصوصی حالات میں ان کی نوعیت بدل جاتی ہے اور اخراجات سرمایہ شمار ہوتے ہیں

ترقیاتی اخراجات

جیسے مشینری خرید نے اور اس کے نصب کرنے کے لئے خام مال مثلاً اینٹ ، سیمنٹ ، لوہا وغیرہ کی خرید ، مزدوروں کی اجرت وغیرہ۔ یہ خرچے عام حالات میں مالی اخراجات (آمدنی کے اخراجات)ہوتے ہیں ۔مگر کسی بلڈنگ کے بنانے کے سلسلے میں ان پر ترقیاتی اخراجات (سرمایہ دارانہ اخراجات)میں شمار ہوگا۔

مثال نمبر 10

اخراجات کی مندرجہ ذیل اشیاء کو چیک کریں اور یہ واضح کریں کہ آیا یہ آئٹم کیپٹل ہے یا ریونیو اخراجات۔

فیکٹری کی تعمیر کی اجرت کے طور پر 5000 روپے ادا کیے گئے۔

ٹیکسٹائل مل کی طرف سے دھاگے کی تیاری کے لیے 5000 روپے بطور اجرت ادا کیے گئے۔

یہ ایک آمدنی کا خرچ ہے کیونکہ یہ قابل فروخت سامان کی تیاری کے لیے خرچ کیا گیا ہے۔

مشین کی تنصیب کے لیے 5000 روپے بطور اجرت ادا کیے گئے۔

حل

یہ سرمایہ خرچ ہے کیونکہ فیکٹری ایک مقررہ یا سرمایہ دارانہ اثاثہ ہے۔

یہ سرمایہ خرچ ہے کیونکہ نصب مشین ایک مقررہ یا سرمایہ دارانہ اثاثہ ہے۔

ہم أمید کرتے ہیں آپ کواخراجات سرمایہ اور اخراجات مال میں امتیاز  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                

👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

    MUASHYAAAT.COM

……….اخراجات سرمایہ اور اخراجات مال میں امتیاز  ………

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *