قانون اشٹام ⇐ یہ ایک مالیاتی قانون ہے جس کا مقصد حکومت کیلئے مالیہ کا حصول ہے۔ اس ایکٹ کی رو سے تمام قانونی دستاویزات پر اشٹام ڈیوٹی لگانا ضروری ہے۔
Stamp Act This is a financial law aimed at raising revenue for the government. According to this act, it is mandatory to levy stamp duty on all legal documents.
تمام دستاویزات
ایسی تمام دستاویزات جن پر اشٹام نہیں لگایا گیا یا کم اشٹام لگایا گیا ہے اس وقت تک قابل ادخال شہادت نہیں تصور کی جائیں گی جب تک ان پر پورا اشٹام ادا نہ کر دیا جائے ۔
All Documents
All documents which are not stamped or have been stamped less than the prescribed stamp shall not be considered as admissible evidence until the full stamp duty is paid on them.
قانون اشٹام کے تحت
قانون اشٹام کے تحت یہ ڈیوٹی سٹمپ پیپرز یا ٹکٹ وغیرہ کی شکل میں ادا کی جائیگی ۔
Under the Stamp Act
- Under the Stamp Act, this duty will be paid in the form of stamp papers or tickets etc.
مالیت کے ٹکٹ چسپاں
قانوناً ایک دستاویز اس وقت مکمل تصور کی جائے گی جب اس پر مقررہ مالیت کے ٹکٹ چسپاں کئے جائیں گے یا ایسی دستاویز مقررہ مالیت کے اشٹام پیپر پر تحریر کی ہو۔
Affixing of value stamps
- A document shall be considered legally complete when stamps of a fixed value are affixed to it or such document is written on stamped paper of a fixed value.
جن دستاویزات پر ڈیوٹی واجب الوصول ہے
دفعہ 3 کے مطابق درج ذیل دستاویزات پر ڈیوٹی واجب ہوگی
ہر وہ دستاویز جس کا ذکر شیڈول میں کیا گیا ہو اور جو کسی شخص کی طرف سے سابقہ تحریر شدہ نہ ہو اور وہ دستاویز یکم جولائی 1899ء کو یا اس کے بعد تحریر کی گئی ہو۔
Documents on which duty is payable
- The following documents shall be liable to duty as per section 3
Every document mentioned in the Schedule which is not previously written by any person and which is written on or after the 1st day of July, 1899.
واجب الادانہ
ہر وہ مبادلہ ہنڈی جو عند الطلب ( جب مانگا جائے ) واجب الادانہ ہو یا پرامیسری نوٹ (وعدہ) جو مذکورہ دن پریا اس کے بعد پاکستان سے باہر نکلوایا گیا ہو تحریر کیا گیا ہو یا پاکستان میں اس پر لین دین کیا گیا ہو۔
WAJIB-UL-ADANAH
Every bill of exchange payable on demand or promissory note drawn or drawn out of Pakistan on or after the said date or dealt in in Pakistan.
شیڈول
– ہروہ دستاویز جس کا ذکر شیڈول میں موجود ہو جو پہلے کسی شخص کی طرف سے تحریر شدہ نہ ہو اور مذکورہ دن یا یا اس کے بعد پاکستان سے باہر تحریر کی گئی ہو یا وصول کی گئی ہو اور اس کا تعلق ایسی جائیداد سے ہو جو پاکستان میں واقع ہو یا کسی ایسے کام سے ہو جو پاکستان میں سرانجام دیا جانے والا ہو۔
Schedule
– Every document mentioned in the Schedule which is not previously written by any person and is written or received outside Pakistan on or after the said day and relates to property situated in Pakistan or to any work to be done in Pakistan.
جن دستاویزات پر ڈیوٹی وصول نہیں کی جاتی
قانون اشٹام کی دفعہ 3 میں دی گئی شرائط کے مطابق مندرجہ ذیل دستاویزات پر ڈیوٹی وصول نہیں کی جائے گی۔
Documents on which duty is not collected
- According to the conditions given in Section 3 of the Stamp Act, duty will not be collected on the following documents.
ایماء
ہر ایسی دستاویز جو حکومت کی طرف سے تیار کی گئی ہو یا اس کے ایماء پر یا اس کے حق میں تحریر کی گئی ہو۔
Promissory Note
- Any document prepared by, or written on behalf of, or in favor of, the government.
حق مہر تحریر کرنے کی صورت
ایسی مستثنیات جو جدول کے تحت کی گئی ہوں مثلاً شادی کے موقع پر دستاویزات حق مہر تحریر کرنے کی صورت میں اس پر اشٹامپ نہیں لگتا۔
In case of writing a dowry
- Exceptions made under the schedule, such as documents on the occasion of marriage, dowry is not stamped.
دفعہ 8
قانون اشٹام کی دفعہ 8 کے تحت مقامی کونسل کی طرف سے جاری کردہ تمسکات (بانڈز) یا دیگر ضمانتوں پر کوئی اشٹام نہیں لگتا۔
Article 8
- No stamp duty is levied on bonds or other securities issued by a local council under Section 8 of the Stamp Act.
دفعہ 9
قانون اشٹام کی دفعہ 9 کے تحت حکومت کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ کسی علاقے میں کسی دستاویز پر ڈیوٹی کم یا معاف کردے۔
Article 9
- Section 9 of the Stamp Act empowers the government to reduce or waive duty on any document in any area.
دستاویز کب با ضابطہ اشٹام شدہ سمجھی جائے گی
قانون اشٹام کی دفعہ 2 کی شق (11) کے تحت با ضابطہ اشٹام شدہ دستاویز سے مراد ایسی دستاویز ہوگی جس مقررہ مالیت کے چسپانی ٹکٹ یا ثبت شدہ اشٹام لگائے گئے ہیں اور یہ مذکورہ اشٹامپ پاکستان میں نافذ العمل قانون کے مطابق ثبت کی گئی ہیں ۔
When will a document be deemed to be duly stamped
Under clause (11) of section 2 of the Stamp Act, a duly stamped document means a document on which affixed stamps or registered stamps of a prescribed value have been affixed and the said stamps have been registered in accordance with the law in force in Pakistan.
قانونی طور پر دستاویز
قانونی طور پر ایک دستاویز اس وقت مکمل تصور کی جاتی ہے جب اس پر مقررہ مالیت کے ٹکٹ چسپاں کئے جائیں یا وہ مقررہ مالیت کے اشٹام پر تحریر کی گئی ہو ۔
Legally a document
- A document is considered legally complete when it is stamped with a stamp of a fixed value or stamped with a fixed value.
چسپانی ٹکٹوں کی تنسیخ
دفعہ 12 میں بتایا گیا ہے کہ چسپانی ٹکٹوں کو منسوخ کیسے کیا جائے گا ۔ دفعہ 12 ( الف ) کے مطابق ہر وہ شخص جو کسی واجب الوصول دستاویز پر کوئی ٹکٹ چسپاں کرے گا تو اس شخص کا فرض ہے کہ وہ ایسی دستاویز پہ چسپاں ٹکٹوں کو منسوخ (کراس) کرے تا کہ انہیں دوبارہ استعمال نہ کیا جاسکے ۔
Cancellation of Stamps
Section 12 explains how stamps are to be cancelled. According to Section 12(a), it is the duty of every person who affixes a stamp on any document in issue to cancel (cross out) the stamps affixed on such document so that they cannot be used again.
موثر طریقہ سے منسوخ
ٹکٹوں کو ایکس کراس لگا کر اپنا نام لکھ کر یا دستخط کر کے یا کسی دیگر موثر طریقہ سے منسوخ کیا جا سکتا ہے
Effective Cancellation
- Tickets can be cancelled by writing your name or signature with an X or by any other effective method.
بے ضابطہ اشٹام شدہ دستاویزات کی شہادتی حیثیت
قانون اشٹام کی دفعہ 33 کی ضمنی دفعہ (1) کے تحت یہ ہدایت کی گئی ہے کہ جس شخص کو قانون کے تحت شہادت لینے کا اختیار دیا گیا ہو اس کے رو برو جب کوئی ایسی دستاویز پیش کی جائے جس پہ اشٹام لگانا ضروری تھا تو وہ شخص ایسی دستاویز کا معائنہ کر کے دیکھے گا کہ دستاویز پر اشٹام درست مالیت کا لگایا گیا ہے یا نہیں۔
Evidentiary Status of Documents Improperly Stamped
Under sub-section (1) of section 33 of the Stamp Act, it has been directed that when any document on which a stamp was required to be affixed is produced before a person authorised under the law to take evidence, that person shall examine such document to see whether the stamp on the document is of the correct denomination or not.
سٹامپ شدہ
دستاویز مناسب طور پر سٹامپ شدہ نہ ہو تو وہ ایسی دستاویز کو ضبط کرنے کا اختیار رکھتا ہے ۔
Stamped
- He has the power to seize such document if it is not properly stamped.
آمدنی کا نقصان
یہ اہتمام اس لئے کیا گیا ہے کہ حکومت کی آمدنی کا نقصان کرنے اور اشٹام ڈیوٹی کی ادائیگی سے بچنے پر سزادی جاسکے ۔
Loss of Revenue
This provision is made to punish those who cause loss of revenue to the government and evade payment of stamp duty.
رجسٹریشن
دفعہ 35 کے مطابق کوئی بھی ایسی دستاویز جس پر اشٹامپ لگایا جانا ضروری ہولیکن اشٹامپ نہ لگایا جائے تو ایسی دستاویز کسی بھی نوعیت کی شہادت کیلئے قابل قبول نہیں ہے نہ تو اس کی رجسٹریشن کی جائے گی نہ تصدیق کیلئے قبول کیا جائے گا اور نہ ہی اس پر عمل کیا جائے گا۔
Registration
As per Section 35, any document which is required to be stamped but is not stamped is not admissible as evidence of any kind and shall neither be registered nor accepted for authentication nor acted upon.
مستثنیات
مندرجہ بالا دفعہ میں کچھ مستثنیات بھی درج کی گئی ہیں۔ مثلا
کوئی دستاویز جس پر اشٹام نہ لگایا گیا ہو درست مالیت کا اشٹام لگانے کے بعد شہادت میں قابل قبول ہو گی ۔ اگر کم مالیت کا اشٹام لگایا گیا ہو تو کمی کی رقم کا دس گنا مالیت کا اشٹامپ لگوا کر دستاویز شہادت میں قابل قبول ہوگی۔
Exceptions
- Some exceptions are also listed in the above section. For example
A document which has not been stamped shall be admissible in evidence after affixing a stamp of the correct value. If a stamp of less value has been admissible in evidence, the document shall be admissible in evidence after affixing a stamp of ten times the value of the deficiency.
اقرار نامہ
جب کوئی معاہدہ یا اقرار نامہ دو یا دو سے زیادہ اوراق پر مشتمل ہو اور ان میں سے کوئی ورق درست اشٹام شدہ ہو تو معاہدہ درست تصور ہوگا۔
Affidavit
When an agreement or affidavit consists of two or more sheets and any of them is properly stamped, the agreement will be considered valid.
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “قانون اشٹام“ کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
MUASHYAAAT.COM 👈🏻 مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ
……. DOWNLOAD PDF ⇒ قانون اشٹام ..……