آؤٹ پٹ ڈیوائسز

آؤٹ پٹ ڈیوائسز ⇐ آؤٹ پٹ ڈیوائسز کمپیوٹر کی عمل کاری نتیجے میں پیدا ہونے والی معلومات کو صارف تک پہنچانے کا ذریعہ مہیا کرتے ہیں۔ آؤٹ پٹ مختلف اقسام کی ہو سکتی ہیں۔ اس کے مختلف صارف کا اپنی ضروریات کے مطابق استعمال کیا جانے والا سافٹ وئیر ہارڈوئیر ہے۔ ظاہر ہونے والی معلومات ، آؤٹ پٹ کی ایک قسم ہے جو مانیٹر کی اسکرین پر ظاہر کی جاتی ہے۔ اسی طرح لیپ ٹاپ نوٹ بک کمپیوٹر ، اسمارٹ فون اور ڈیجیٹل کیمرے، اسکرین کے ذریعے مختلف آؤٹ پٹ کو ظاہر کرتے ہیں۔ بہت سے صارف ڈاکومنٹس کا پرنٹ نکال کر استعمال کرتے ہیں جو آؤٹ پٹ کی ایک اور شکل ہے۔ علاوہ ازیں کچھ آؤٹ پٹ آواز صورت میں ظاہر ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر گانے اور قو الیاں سننا۔ کمپیوٹر کی بنیادی آؤٹ پٹ چار اقسام کی ہیں۔

آؤٹ پٹ ڈیوائسز

آؤٹ پٹ کی اقسام

  • ٹیکسٹ
  • گرافکس
  •  آڈیو
  • وڈیو

 ٹیکسٹ

آوٹ پٹ کی سب سے مشہور قسم ٹیکسٹ آؤٹ پٹ ہے۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے ٹیکسٹ آوٹ پٹ ٹیکسٹ یا متن پر مشتمل ہے۔ میموز خطوط پریس ریلیز رپورٹس اور پیغامات وغیرہ شامل ہیں۔

گرافکس

گرافکس معلومات کی بصری تشریح ہے۔ مثال کے طور پر ڈرائنگ چارٹس کلپ آرٹ  تصاویر چارس ، ڈرائنگ کلپ آرٹ  وغیرہ – آج کل متحرک گرافکس  کا رواج ہے جو کہ  تزین و آرائش کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔

 آڈیو

آڈیو آؤٹ پٹ آواز کی شکل میں ہوتی ہے جو کانوں میں رس گھولنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ مثال کے طور پر گانے اور قوالیاں وغیرہ سننا۔

 ویڈیو

ویڈیو آؤٹ پٹ متحرک تصاویر کا امتزاج ہے۔ ویڈیو آؤٹ پٹ کے ذریعے فلمیں اور گانے وغیرہ سنے اور دیکھئے جاتے ہیں۔

ڈسپلے ڈیوائسز

ڈسپلے ڈیوائسزہیں جن کی آؤٹ پٹ صرف بصری طور پر ڈسپلے ڈیوائسز ایسی آؤٹ پٹ ڈیوائسز گرافکس اور ویڈیو انفارمیشن کو ظاہر کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہیں۔ اس طرح کی آؤٹ پے پر مشتمل ہوتی کو سافٹ کاپی بھی کہا جاتا ہے۔ ڈسپلے ڈیوائسز ایک سکرین اور اس کے متعلقہ اجزاء ہیں۔ مثال کے طور پر مانیٹر ایک ڈسپلے ڈیوائس ہے جو کمپیوٹر کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔ مانیٹر  ایک بیرونی ڈیوائس کے طور پر کام کرتا ہے جو ڈیٹا کیبل کے ذریعے کمپیوٹر کے ساتھ کچھ سسٹمز میں ڈسپلے ڈیوائسر سسٹم کے ساتھ ہی منسلک  ہیں۔ مثال کے طور پر لپ ٹاپ، موبائل فونز اور نوٹ بک وغیرہ۔

ڈسپلے ڈیوائسز

 ڈسپلےڈیوائسز کی اقسام

ڈسپلے ڈیوائسز کی دو اقسام ہیں ایک فلیٹ پینل ڈسپلے  اور دوسرا سی آرئی مانیٹرز۔ فلیٹ پینل ڈسپلے وزن میں کم اور کار کردگی میں بہتر ہوتے ہیں۔ اور ان میں لیکیو ڈ کرسٹل ڈسپلے یا گیس پلازماٹیکنالوجی کو استعمال کیا جاتا ہے۔ فلیٹ پینل ڈسپلے میں ایل سی ڈی مانیٹر  ایل سی ڈی سکرین ، اور پلازما شامل ہیں۔

 ایل سی ڈی مانیٹر اور ایل سی ڈی سکرین

ایل سی ڈی وزن میں ہلکا اور چوڑائی میں پتلا  مانیٹر ہے جو لیکیو ڈ کرسٹل ڈسپلے  ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سکرین پر آؤٹ پٹ ظاہر کرتا ہے۔ ی مانیٹر مختلف سائز میں دستیاب ہیں۔ ان کا سائز بھی ٹیلی وژن سکرین کی طرح قطر  کے حساب سے دیکھا جاتا ہے۔ موبائل کمپیوٹرز اور موبائل ڈیوائسز کے ساتھ بھی ایل سی ڈیاسکرین کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ان کا سائز بھی ڈیوائس کے تناسب سے چھوٹے اور بڑے ماڈلز  میں دستیاب ہے۔ ایل سی ڈی  کی کوالٹی کچھ پیرامیٹر کے مرہون منت ہے جو اسے دوسرے ڈسپلے ڈیوائسز سے ممتاز بناتی ہے ان پیرامیٹرز میں مندرجہ ذذیل اہم ہیں

  • سکرین ریزولوشن
  • ریسپونس ٹائم
  • چمک
  • ڈاٹ پچ
  •  کنٹراسٹ

 پلازمامانیٹر 

پلازمامانیٹر بھی ایک پہلے ڈسپلےڈیوائس ہےجس میں گیس پلازما ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جاتا ہے۔ گیس کی تہ کو شیشے کی دو تہوں کے درمیان رکھا جاتا ہے۔ یہ گیس وو لٹیچ کو استعمال کرتے ہوئے الٹرا وائلٹ  روشنی خارج کرتی ہے جو سکرین پر پکسل کو روشن کر کے شبیہہ بناتی ہے۔ پلازما مائیٹ کا سائز 150 انچ تک ہوتا ہے۔ اس کو دیوار پر بھی لٹکایا جا سکتا ہے۔ پلازما ما نیٹر وزن میں ہلکے موٹائی میں پتلے اور کار کردگی میں بہتر ہوتے ہیں۔

پلازمامانیٹر 

 سی آرٹی مانیٹرز

مانیٹر عام طور پر ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کے لئے استعمال کیے جاتے ہیں۔ ان میں کیتھوڈرے ٹیوب  استعمال کی جاتی ہے۔ یہ ٹیوب سائز میں بڑی اور منہ بند  شیشے کی ٹیوب ہوتی ہے۔ ٹیوب کا فرنٹ سکرین کہلاتا ہے۔ چھوٹے چھوٹے فاسفورس کے ذرات کی سکرین پر کوٹنگ کی جاتی ہے۔ سکرین کے پیچھے سے الیکٹر ان کی ایک شعاع آگے اور پیچھے جاری رہتی ہے جو سکرین کے فرنٹ پر لگے فاسفورس کے ذرات کو چپکنے کے لئے مجبور کرتے ہیں اور اس طرح شبیہہ بنتی ہے۔ یہ سائز میں بڑے اور وزنی ہوتے ہیں اور میز پر جگہ زیادہ لیتے ہیں۔ ان کا سائز بھی افقی طور پر پیمائش کیا جاتا ہے۔

ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “آؤٹ پٹ ڈیوائسز”  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                

👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

MUASHYAAAT.COM

…………..  آؤٹ پٹ ڈیوائسز  ……………

Leave a comment