لغت یا ڈکشنری

لغت یا ڈکشنری ⇐ لغت کی تعریف مندرجہ ذیل طریقوں پر کی گئی ہے۔

کسی قوم کی زبان

وہ اصوات و کلمات جن کے وسیلے سے آدمی اپنے مطالبات اور اغراض بیان کرے۔

فرہنگ

قاموس

لغات

لغات کی کتب مختلف زبانوں میں دستیاب ہیں مثلا اردو، عربی ، فارسی ، ترکی ، ہندی، سنسکرت ، اور انگریزی اور انگریزی مخلوط به اردو۔

لغت یا ڈکشنری

 مقاصد

لغت یا ڈکشنری ایک اچھی لغات چار مقاصد کی حامل ہونی چاہئے جن کو ابتدائی اور ثانوی مقاصد کہا جاتا ہے۔

 ابتدائی مقاصد

ایک اچھی لغات خواہ وہ انگریزی زبان میں ہو یا اردو زبان میں ، اس کا اولین مقصد یہ ہونا چاہئے کہ وہ قاری یا متلاشی کے لئے درست ہجوں ، مطالب، تلفظ ، تہجی کے ارکان اور الفاظ کی حرکات وغیرہ کی طرف رہنمائی کرے۔

ثانوی مقاصد

لغات کا دوسرا مقصد یہ ہونا چاہئے کہ وہ لفظ کی جنس اور اس کی ماہیت کے متعلق پوری پوری واقفیت بہم پہنچائے کہ لفظ دریا ہے ۔ پہاڑ ہے یا انسانی تاریخ کا نام ہے۔ انگریزی تاریخ کے علاوہ اگر لغت کسی دوسری زبان کے الفاظ کو ظاہر کرتی ہو تو ہر لفظ کے  کے متعلق پوری رہنمائی کا حامل ہونا ضروری ہے ۔

زیر نظر زبان

کہ یہ لفظ کب کسی طرح اور کس مشکل میں زیر نظر زبان آیا ہے اور اس کے بعد سے تا حال اس کی شکل وصورت اور مطالب و معانی میں کون سی تبدیلیاں رونما ہو چکی ہیں۔ اس کے کونسے معانی کا العدم قرار دیئے جاچکے ہیں اور کون کون سے نئے معانی کا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ اگر ضرورت محسوس ہو تو ادبیوں کے کلام سے مثالیں پیش کی جائیں ۔ ماخذ کے متعلق پوری تحقیق ہو کہ یہ کس زبان کا لفظ ہے۔ لفظ کی اصل میں کون سی تبدیلیاں رونما ہو چکی ہیں۔

مقصد سوم

عدالتی محاورات، اصل پیشہ واہل حرفہ کی ضروری اصطلاحات روز مرہ ضرب الامثال ، اشارے کنائے ، تاریخی واقعات ، مناسب حال مادے ، تذکیر و تانیث، اردو صرف ونحو کے قاعدے ، ملک کی متدادلہ رسمیں ، قدیم و جدید تحقیقات کے اختلافات کثرت معانی اور وجہ تسمیہ وغیرہ۔

مقصد سوم

 مقصد چہارم

سائنس کی نئی ایجادات ، زمانہ کی ترقی ، اور نئی تہذیب کے باعث کئی نئے الفاظ ہماری زبان میں رواج پا گئے ہیں۔ مثلا ریڈیو، ٹیلی ویژن ، ریفریجریٹر ، ٹریکٹر، ٹینک ، راکٹ ، ہیلی کاپٹر ، انجکشن ، آپریشن ، وٹامن اور ڈائریکٹری وغیرہ وغیرہ ایسے الفاظ بھی داخل لغت ہونے چاہئیں۔ کچھ الفاظ کے جدید معانی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پیدا ہو گئے مثلاً بناسپتی کا لفظ اب مصنوعی گھی کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

الفاظ کی قرات

ایک اچھی لغت کی یہ بھی خاصیت ہے کہ وہ قاری کی درست تلفظ کی طرف رہنمائی کرے۔ انگریزی زبان میں تو مسلمات موجود ہیں جس کی روشنی میں کسی مخفف سے پورا الفظ بنانا آسان ہے اور حروف علت کے مخصوص اشارات سے تلفظ کی طرف صحیح رہنمائی ہوتی ہے اردو لغات میں تلفظ اور تکمیل الفاظ کے سلسلہ میں رموز اعراب موجود ہوتے ہیں۔

لغت کی اقسام

عام زبان کی لغت

عام زبان کی لغت کو مزید اس طرح تقسیم کرتے ہیں ۔

بلا اختصار لغت

بلا اختصار لغت سے ایسی لغت مراد ہے جس میں دو لاکھ پچاس ہزار کے قریب الفاظ کا اندراج ہو۔

دانش کده یا مشقی لغت

یہ لغت اختصار قسم کی لغت سے کم الفاظ کی حامل ہوتی ہے۔ اس میں درج شدہ الفاظ ایک لاکھ پچاس ہزار تک ہوتے ہیں۔

جیبی یا مختصر لغت

یہ لغت جیسی سائز کی ہوتی ہے۔ اس میں الفاظ کی تعداد ایک لاکھ سے کم ہوتی ہے۔

بچوں کی لغت

اس قسم کی لغت بچوں کی تعلیمی سطح کے مطابق بنائی جاتی ہیں۔ ان میں مندرجہ الفاظ کی تعداد مختلف ہوتی ہے

 تاریخی یا اشتقاقی لغت

اس قسم کی لغت میں ہر لفظ کی پوری تاریخ ہوتی ہے۔ حتی کہ اس کے رائج ہونے کی تاریخ بھی درج ہوتی ہے۔ تعریف ، توضیح اور حوالہ جات سے اس میں رونما ہونے والے تغیرات کا سراغ لگایا ہوا ہوتا ہے۔ انگریزی زبان میں آکسفورڈ کی انگریزی لغت اس کی مثال ہے۔

 تاریخی یا اشتقاقی لغت

متضاد مترادف الفاظ کی لغت

اس قسم کی لغت میں ہر لفظ کا متضا د لفظ یا اس قسم کا ہم معنی لفظ دیا ہوتا ہے۔

محاوراتی لغت

اس قسم کی لغت میں الفاظ اور جملوں کے استعمال کرنے یا نہ کرنے کی تشریح و تو صحیح ہوتی ہے۔

مخففات کی لغت

اگر چہ ہر لغت میں مخصفات کی فہرست دی جاتی ہے مگر بعض دفعہ وہ ضرورت کو پورا نہیں کر سکتی۔ اس لئے اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے مخففات کی لغت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

غیر ملکی زبان کی لغت 

غیر ملکی زبان کی لغت میں اگر چہ عام طور پر دونوں زبانوں کی لغت ہوتی ہے ۔ مگر یہ دو سے زیادہ زبانوں کا اظہار بھی کرتی ہے مثلاً اکیس زبانوں کی لغت ہے۔ اردو زبان میں ایک ہفت زبانی لغت مرتبہ اشفاق احمد ، محمد اکرم چغتائی فضل قادر صاحبان کی سات زبانوں میں ہر لفظ کو ظاہر کرتی ہے۔

 مضامین کی لغت

اس زمرہ میں ہر مضمون پر ایک علیحدہ لغت مرتب کی جاتی ہے ۔ مثلاً فزکس ، کمیسٹری، اکنامکس، کامرس وغیرہ۔

دیگر لغت

ان لغتوں میں مضمون وار یا حروف ابجد کے حساب سے الفاظ کے تلفظ ، ہجے، مشکل الفاظ ، متروک الفاظ وغیرہ دیئے جاتے ہیں ۔

انسائیکلو پیڈیا

انسائیکلو پیڈیا یونانی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب دائر یا مکمل معلوماتی نظام کے ہیں۔ اس نسبت سے محققین نے اس کو مخزن العلوم ، قاموس العلوم اور دائرۃ المعارف کے نام دیتے ہیں۔ انسائیکلو پیڈیا کی اہمیت اس کو رکھنے کے مقاصد سے واضح ہو جائے گی۔

انسائیکلو پیڈیا

 مقاصد

انسائیکلو پیڈیا رکھنے کے تین بڑے بڑے مقاصد بیان کئے جاتے ہیں۔ ایسے سوالات کے لئے جو کو ، کیا ، کب، کہاں اور کیسے سے شروع ہوتے ہیں۔ جوابات حاصل کرنے کا سر چشمہ ہے۔ انسائیکلو پیڈیا ایک عام آدمی یا ماہر کے لئے معلومات کے پس منظر کا ایک روشن مینار ہے۔ ہر موضوع کے اختتام پر اسی موضوع سے متعلقہ کتابوں کی فہرست ہوتی ہے تا کہ قاری تشنگی کے وقت دوسری کتب سے مواد حاصل کر سکے۔

تدوین

انگریزی، اردو ہر دو زبانوں میں انسائیکلو پیڈیا کی تدوین متعلقہ حروف ابجد کے حساب سے ہوتی ہے۔

مشہور انسائیکلو پیڈیا کے نام

انگریزی زبان میں بہت سے مشہور انسائیکلو پیڈیا میں مثلاً برٹانیکا ، امریکا نہ اور کو لیئرز وغیرہ اردوزبان میں دائرہ معارف الاسلامیہ کا مطبوعہ انسائیکلو پیڈیا ہر جگہ دستیاب ہے۔

انسائیکلو پیڈیا کی اقسام

اس دور میں تقریبا ہر ملک میں اس کی اپنی زبان میں انسائیکلو پیڈیا موجود ہے معلوماتی لحاظ سے غیر ملکی اور بین الاقوامی سطح کے انسائیکلو پیڈیا بھی رکھے جاتے ہیں۔ ان کی درج ذیل اقسام ہیں۔

مضامین کا انسائیکلو پیڈیا

مضامین کا انسائیکلو پیڈیا معلومات کے انسائیکلو پیڈیا سے مختلف ہوتا ہے۔ پہلا فرق وسعت کا ہے عام معلومات کا انسائیکلو پیڈیا علم کے ہر نکتہ کی طرف قاری کی رہنمائی کرتا ہے جبکہ مضامین کا انسائیکلو پیڈیا محدود ہوتا ہے مگر متعلقہ مضمون کا مواد ممکن وسعت کے ساتھ دیا جاتا ہے۔

نظریات کے انسائیکلو پیڈیا

کچھ انسائیکلو پیڈیا مختلف نظریات کی بحث پر مشتمل ہوتے ہیں۔ اخلاقیات کے انسائیکلو پیڈیا بھی اسی زمرہ میں شمار کئے جاتے ہیں۔

معلوماتی انسائیکلو پیڈیا

اس قسم کا انسائکلو پیڈیا اگرچہ مضامین کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے مگر اس کے مشمولات میں ہر حرف ابجد کے تحت آنے والی معلومات اشیاء زیر بحث لائی جاتی ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ اس قسم کے انسائیکلو پیڈیا کی کئی جلدیں ہوتی ہیں۔

معلوماتی انسائیکلو پیڈیا

انسائیکلو پیڈیا کے فوائد

استفسارات کے جوابات اور حوالہ جات کا مخزن ہے تحقیقی کام میں ممدو معاون ثابت ہوتا ہے ہر موضوع کے آخر پر امدادی کتابوں کی فہرست معلوم ہو سکتی ہے ہر مضمون پر سیر حاصل بحث ہوتی ہے مطلوبہ توضیحات کی تلاش آسان ہو جاتی ہے

ہم أمید کرتے ہیں آپ کولغت یا ڈکشنری  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                

👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

    MUASHYAAAT.COM

…………..لغت یا ڈکشنری………….

Leave a comment