مارکیٹنگ کے موضوع کی اہمیت وافادیت ⇐ اشیاء کی خرید و فروخت کے موضوع کا مطالعہ کسانوں ، صنعت کاروں، کاروباری حضرات آجرین اور صار غرضیکہ بھی کیلئے سود مند ہے اس کا مطالعہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ معاشرے کے ایک طبقے کے مفادات دوسرے طبقے کے مفادات سے مختلف اور متصادم ہیں ۔ جو طبقہ جس قدر معلومات فراہم کریگا اسی قدر بہتر طور پر اپنے مفادات کا تحفظ کر سکے گا ۔ اشیاء کی خرید و فروخت کی سرگرمیوں کا مطالعہ صارف کیلئے اس لئے ضروری ہے کہ وہ ان اشیاء کو خرید کر اپنی ضروریات کی تسکین چاہتا ہے اشیاء کی خرید و فروخت کی سرگرمیوں کا مطالعہ آجر کیلئے ا واسطے ضروری ہے کہ وہ اپنی اشیاء کو بیچ کر زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنا چاہتا ہے ۔ صارف کی توجہ کا مرکز اشیاء اور ان کی قیمتیں ہوتی ہیں ۔ وہ کم ترین قیمتیں ادا کرنے پر آمادہ ہوتا ہے جبکہ آجر زیادہ سے زیادہ قیمت وصول کرنے کیلئے کوشاں رہتا ۔ ہے۔ اگر حالات و واقعات ایسا رخ اختیار کریں کہ صارف اشیاء کی خریداری سے انکار کر دے تو آجر کو خسارے کا امکان ہوتا ہے۔ منڈی کے نظام اور اشیاء کی خرید و فروخت سے واقفیت اس قسم کی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت اجاگر کرتی ہے۔ اشیاء کی خرید و فروخت کے نظام کی معاشی اور معاشرتی قدر و منزلت بھی صاف واضح ہے ، اگر مارکیٹنگ کا نظام مستعد ہو اور مصارف کم ہوں تو اشیاء کی قیمتیں کم ہوں گی جب صارف کو اشیاء کم قیمت پر میسر آئیں گی تو وہ زیادہ اشیاء خرید سکے گا، گویا اس کی حقیقی آمدنی میں اضافہ ہو جائیگا جب تمام افراد کی حقیقی آمدنیوں میں اضافہ وقوع پذیر ہو تو قومی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔ اسی طرح اشیاء کی خرید و فروخت سماجی بہبود میں اضافے کا موجب بنتی ہے۔
تھوک فروش کی تعریف
تھوک فروش کی متعدد تعریفیں ہیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں۔
امریکہ میں سن 1954ء میں کاروبار کی بابت جو اعداد شمار اکٹھے کئے گئے ان کے مطابق تھوک فروش کی تعریف ان الفاظ میں کی گئی ہے۔ تھوک فروش اشیاء کو صنعتی و تجارتی اور پیشہ ورانہ استعمال کنندوں کے ہاتھوں فروخت کر دینے کا نام ہے۔ گویا تھوک فروش اشیاء جن افراد کو فروخت کرتا ہے ان کا مقصد مزید اشیاء پیدا کرنا ہے ا ایران افراد وفروخت نہیںکرتا جو نہیں اپنے ذاتی تعریف میں لے آتے ہیں۔ ایوان تھا اس نے تھوک فروش کی انتہائی مختصر مگر جامع تعریف کی ہے ۔ ان کے خیال میں تھوک فروش صنعت کار اور پرچون فروش کے درمیانی رابطے کا نام ہے۔ – تھوک فروش ایسا کاروباری عصر ہے جو اشیاء کو کارخانے داروں سے بڑی مقداروں میں خریدتا ہے اور پرچون فروش کے ہاتھوں چھوٹی چھوٹی مقداروں میں فروخت کرتا ہے۔ ؟ اگر تھوک فروش کے فرائض پر نظر ڈالی جائے تو یہ بات سامنے آئے گی کہ تھوک فروش اشیاء صنعتی اکائیوں کو بھی فروخت کرتا ہے اور پر چون فروشوں کو بھی وہ خام مال صنعتی اداروں اور ایجنسیوں کو فراہم کرتا ہے۔ اور مصنوعات پر چون فروشوں کو مہیا کرتا ہے۔ تاہم وہ صارفین کو براہ راست کچھ فروخت نہیں کرتا اور اگر ایسا ہے تو یہ محض شاذ و نادر ہی ہوتا ہے۔
تھوک فروش کے فرائض
تھوک فروش منافع کی غرض سے اشیاء کی خرید و فروخت کرتا ہے۔ اس کے فرائض مندرجہ ذیل ہیں۔
اشیاء کو کارخانوں، کھیتوں، کانوں، پچھلی گاہوں وغیرہ سے جمع کرنا اور خریدنا
- اشیاء کا ذخیرہ کرنا
- اشیاء کی بار برداری کے انتظامات کرنا
- کاروباری مقاصد کے لئے خام مال فراہم کرنا
- شیشے کے خراب ہو جانے ، آگ لگ جانے یا چوری ہو جانے کی صورت میں ذمہ داری قبول کرنا
- نوع معیار رنگ و وزن کے اعتبار سے اشیاء کی درجہ بندی کرنا
- قیمتوں طلب اور رسد جیسے اہم امور کے بارے میں کارخانہ داروں کو اطلاعات فراہم کرنا
کارخانہ دار کے لئے تھوک فروش کی خدمات
تھوک فروش کارخانے دار اور پرچون فروش کے درمیانی رابطے کا نام ہے ۔ یہ کارخانے دار کے لئے اہم نوعیت کی خدمات سر انجام دیتا ہے۔ جو درج ذیل ہیں۔ تھوک فروش خام مال کو مختلف مقامات سے جمع کرتا اور اسے کارخانہ دار کے استعمال کے لئے حاضر کی بابت فکر دامن گیر نہیں ہوتی۔ کر دیتا ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ کارخانہ دار کو خام مال کی فراہمی وہ اپنی صلاحیتیں توجہ اور وقت اشیاء کی پیدائش کے عمل کو بہتر بنانے پر مرکوز کر دیتا ہے۔ تھوک فروش اشیاء کا کاروبار بڑے پیمانے پر کرتا ہے۔ جس سے صنعت کار کو پیدائش پر پیمانہ کیر – کی عام کفایتیں حاصل ہو جاتی ہیں اور مصارف پیدائش کم ہو جاتے ہیں۔ تھوک فروش مصنوعات بڑے پیمانے پر حاصل کرتا ہے۔ وہ پرچون فروشوں سے بڑی مقدار میں ..حکم نا مے وصول کرتا اور خام مال فراہم کرتا ہے اس طرح صنعت کار چھوٹے چھوٹے حکم ناموں پر مسلسل مال فراہم کرنے کی صعوبت سے بچ جاتا ہے۔ زراعت کا شعبہ خام مال فراہم کرتا ہے۔ بہت سا خام مال موسی نوعیت کا ہوتا ہے۔ تھوک فروش اسے محفوظ کر لیتا ہے۔ اور اس طرح اشیاء کی تیاری کا عمل بغیر کسی روک ٹوک کے جاری رہتا ہے۔ تھوک فروش صارفین کی پسند و نا پسند سے واقف ہوتا ہے۔ وہ صنعت کار کو اس بارے میں اپنے مشوروں سے نوازتا ہے ۔ ان مشوروں پر عمل کرتے ہوئے صنعت کار پیدائش کے حجم کو طلب و رسد کے تقاضوں کے مطابق کم و بیش کرتا رہتا ہے۔ تھوک فروش اشیاء کا ذخیرہ کر لیتا ہے جب شے کی طلب بڑھ جائے وہ رسد میں اضافہ کر دیتا ہے۔ جب شے کی طلب گھٹ جائے وہ رسد میں کمی کر دیتا ہے اس طرح تھوک فروش قیمتوں کے استحکام میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
پرچون فروش خوردہ فروش کیلئے تھوک فروش کی خدمات
ایک تھوک فروش صنعت کاروں کی طرح خوردہ فروش کو بھی اہم خدمات بہم پہنچاتا ہے جن سے ان کے کاروبار کو وسعت اور استحکام ملتا ہے چند اہم خدمات درج زیل ہیں۔
خرید کے سلسلے میں
مال کی خریداری کے سلسلے میں ایک تھوک فروش خوردہ فروشوں کو بڑی اہم خدمات مہیا کرتا ہے۔ یہ واضح رہے کہ خوردہ فروشوں کی دکانوں پر بے شمار اشیاء ہوتی ہیں جو مختلف علاقوں اور مختلف کارخانوں میں تیار ہوتی ہیں۔ جن کا ایک خوردہ فروش کے لیے جائے پیدائش سے حاصل کرنا ممکن نہیں ہوتا ۔ کیونکہ وہ نہ تو جگہ جگہ سفر کرسکتا ہے اور نہ ہی وہ مختلف قسم کی اشیاء کو محفوظ طریقوں سے لا سکتا ہے۔ لیکن تھوک فروش کی ذات نے خوردہ فروشوں کو ہر قسم کی زحمت سے بچا لیا ہے۔ ایک تھوک فروش کے پاس ایسے ذرائع ہوتے ہیں کہ وہ رسم کی اشیاء زیادہ مقدار میں خرید کر اپنے پاس رکھ سکتا ہے اور پھر خوردہ فروشوں کوان کی ضرورت کے مطابق مہیا کر سکتا ہے۔ خوردہ فروش کو اس صورت میں سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اسے اپنی ضرورت سے زیادہ مال نہیں خریدنا پڑتا اس طرح وہ سارے سرمایہ کوکسی ایک کام میں نہیں لگاتا بلکہ اس سے اپنی ضرورت کی تمام اشیاء تھوری تھوڑی خرید لیتا ہے۔ اور اپنے کاروبار کو آسانی سے چلاتا رہتا ہے۔
مال کی فوری وصولی
خوردہ فروش کیونکہ چھوٹے پیمانے پر کام کرتے ہیں اس لیے وہ اتناہی مال خریدتے ہیں جتنی وہ ضرورت محسوس کرتے ہیں۔ یہ سہولت انہیں تھوک فروشوں سے ہی مل سکتی ہے تھوک فروش انہیں حسب ضرورت مال فورا مہیا کر رہے ہیں جو براہ راست خریداری میں اس کے لیے ممکن نہ تھا کہ وہ جب چاہیں تھوڑی مقدار میں مال کسی کارخانہ سے خرید کر لے آئیں۔ اس سہولت سے خوردہ فروش کو کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
ذخیره کاری
ایک تھوک فروش خوردہ فروش کے لیے ذخیرہ کاری کی خدمات بھی انجام دیتا ہے۔ کیونکہ اسے خوردہ فروشوں کو ان کی ضرورت کے مطابق مال مہیا کرنا ہوتا ہے اس لیے وہ ہمیشہ مال کا اپنے پاس ذخیرہ رکھتا ہے۔ ذخیرہ کاری کے لیے کیونکہ کافی جگہ اور سرمایہ کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے عام طور پر خوردہ فروش ذخیرہ رکھتا ہے۔ ذخیرہ کاری کے لیے کیونکہ کافی جگہ اور سرمایہ کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے عام طور پر خوردہ فروش ذخیرہ کاری نہیں کرتے بلکہ تھوک فروش کے ذریعے سے ہی استفادہ کرتے ہیں۔
سرمایہ کاری
ایک تھوک فروش، اکثر خوردہ فروش کو مال ادھار دیتا ہے جسے بیچ کر وہ تھوک فروش کو رقم ادا کر دیتا ہے۔ اور پھر مال ادھار لے لیتا ہے۔ اس طرح اسے کاروبار میں زیادہ سرمایہ کاری نہیں کرنا پڑتی ۔ اور وہ تھوڑے سرمائے سے ہی کاروبار چلا لیتا ہے، دوسرے وہ کیونکہ مال بھی ضرورت کے مطابق تھوڑا تھوڑا خریدتا ہے اس لیے اسے ذخیرہ کاری کے اخراجات بھی نہیں کرنا پڑتے۔
تحمیل خطرات
ذخیرہ کاری کے سلسلے میں ہر طرح کے خطرات ، تھوک فروش خود ہی برداشت کرتا ہے۔ ذخیرہ کاری کے سلسلے میں عام طور پر دو طرح کے خطرات ہوتے ہیں۔ ایک یہ کہ چیزیں زیادہ عرصہ تک پڑی پڑی خراب نہ ہو جائیں اور دوسرے قیمتوں میں تبدیلی کی وجہ سے نقصان کی نوبت نہ آجائے۔ ان خطرات کا تھوک فروش کو ہی سامنا ہوتا ہے۔ پر چون فروش ان سے بری الذمہ ہے۔
کاروباری معلومات
تھوک فروش کیونکہ اکثر بڑے پیمانے پر کام کرتے ہیں اس لیے وہ بازار کے رجحانات فیشن میں تبدیلی اور جدید مصنوعات کے بارے میں خود ہی مختلف ذرائع اور وسائل سے معلومات حاصل کرتے ہیں پھر وہ انہیں معلومات کو خوردہ فروشوں تک پہنچاتے ہیں تا کہ وہ ان سے فائدہ اٹھا سکیں ایک خوردہ فروش کے ذرائع اطلاعات بہت محدود ہوتے ہیں ان کا اخبارات ، مطبوعات اور دوسرے مواصلاتی ذرائع کے لیے کم ہی تعلق ہوتا ہے اس لیے خوردہ فروشوں کو اکثر و بیشتر کا روباری معلومات ، تھوک فروشوں سے ہی ملتی ہیں ۔
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو "مارکیٹنگ کے موضوع کی اہمیت وافادیت" کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ