معیار کے عناصر

معیار کے عناصراس کا انحصار ان دو باتوں پر ہے کہ کتنے قابل اعتماد طریقے پیش کئے گئے اور ان کی ساخت کی تفیر پذیری کی کیفیت کیاہے؟  مانع حمل طریقے کلائنٹ کی عمر، جنس، مانع حمل طریقہ استعمال کرنے پر آمادگی دودھ پلانے اور صحت کی حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

معیار کے عناصر

 کلائنٹ کو فراہم کی جانے والی معلومات

ضروری ہے کہ خدمات کی فراہمی سے پہلے رابطے کے دوران کلائنٹ کو ضروری معلومات فراہم کی جائیں تا کہ وہ بلا خوف و خطر مطمئن ہو کر مانع حمل طریقے کا انتخاب کر سکے۔

 تکنیکی مہارت

تکنیکی مہارت کا انحصار کلینیکل طریقے فراہم کرنے کے دوران خدمات فراہم کرنے والے کی مہارت ضابطوں پر عمل درآمد اور عفوفت سے پاک ماحول قائم رکھنے پر ہوتا ہے۔

 انفرادی طریقے 

معیار کے عناصر خدمات سر انجام دینے کے دوران کلائنٹ سے انفرادی سطح پر باہمی رابطے بھی ہونے چاہیں۔

مسلسل حوصلہ افزائی کا طریقہ کار

اس سے پروگرام سے وابستگی کا اظہار ہوتا ہے اور مانع حمل طریقے تسلسل مال کرنے کے رجحان کو فروغ ملتا ہے۔

خدمات کی موزوں ترسیل 

خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات فراہم کرنے والے کسی قریبی مرکز سے رجوع کرنے کا مشورہ دیں اور مزید رہنمائی کے لئے رابطہ کا حوالہ دیں۔

آئی ایس او (آئی ایس او) سے تصدیق

دو ہزار چار کے دوران قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ بہبود آبادی کی خدمات فراہم کرنے والے مرکز آئی ایس او سے تصدیق شدہ ہونے چاہیں تا کہ ان کی خدمات اور علاج کا معیار بین الاقوامی معیار کے مطابق اور اس کے قواعد و ضوابط کے تحت تسلیم شدہ ہوں ۔

بہبود آبادی پروگرام

بہبود آبادی پروگرام کے ملک بھر میں پھیلے ہوئے مراکز اس بات کے پابند ہی کہ خاندانی منصوبہ بندی کی معیاری خدمات فراہم کریں۔ معیار کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی صوبائی اورمرکزی سطح پر باقاعدگی سے ان کی نگرانی کی جاتی ہے۔

خاندانی منصوبہ بندی میں ابلاغ کی اقسام

خاندانی منصوبہ بندی میں ابلاغ کی تین اقسام میں درج بندی کی گئی ہے جو درج ذیل جدول سے واضح ہے۔

خاندانی منصوبہ بندی میں ابلاغ کی اقسام

ترغیب دیا

ترغیب دینے سے مراد کسی شخص کے ذہن کو ایک خاص سمت کی طرف مائل کرتا ہے خاندان منصوبہ بندی کے لیے راغب کرنے کے طریقہ میں عوام کے رویے میں تبدیلی لاکر ان میں شعور بیدار کرنے کی کوشش کے جاتی ہے

مانع حمل

کہ وہ ان مانع حمل طریقوں کے فوائد کو قبول کر لیں۔ جو خدمات فراہم کرنے والے بتاتے ہیں مثلاً خدمات فراہم کرنے والے افراد نہیں تفصیل کرنے والے افراد انہیں تفصیل سے نس بندی رل بند کے فوائد بتاتے ہیں

جانبدارانہ

لیکن نہیں نہ ہی بتائے کہ یہ طریقہ مستقل ہے یوں یہ معلومات جانبدارانہ اور نامکمل ہوتی ہیں اور طریقہ اختیار کرنے والے کو متاثر کرتی ہیں۔

 معلومات فراہم کرنا 

معلومات فراہم کرنے والی سرگرمیوں کا محور خاندانی منصوبہ بندی کے طریقوں کے بارے میں حقائق فراہم کرتا ہے

نامکمل

یہ فراہم کردہ معلومات مکمل یا نا مکمل ہو سکتی ہیں۔ درست یا غلط یا جانبدارانہ اور غیر جانبدارانہ ہوسکتی ہیں۔

مشاورت

مشاورت ایک ایسا طریقہ ہے جس کے ذریعہ کسی شخص کے احساسات اور اقدار کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کی مدد کی جاتی ہے تا کہ دستیاب طریقوں میں سے وہ اپنی پسند کے طریقہ کا انتخاب کر سکے۔

مشاورت

رضا کارانہ

خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں مشاورت کی سہولیات حاصل کرنے والوں کی مدد کرنے کا ایک طریقہ ہے جس کے تحت وہ مانع حمل طریقوں کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں اور رضا کارانہ طور پرخود فیصلہ کر سکیں۔

ضروریات

مشاورت کلائنٹ کے حالات اور ضروریات کو مد نظر رکھ کر فراہم کی جاتی ہے۔

ہم أمید کرتے ہیں آپ کومعیار کے عناصر  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                

👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

    MUASHYAAAT.COM

…………معیار کے عناصر…………

Leave a comment