مٹی میں رہنے والے اجسام ⇐ اگر کسی علاقے کی مٹی کو بیلچے کی مدد سے کھود کر دیکھیں تو اس میں بہت سارے کیڑے مکوڑے چلتے ہوئے نظر آئیں گے لیکن اپنی خصوصیات کی وجہ سے کینچوے اہم ترین ہیں۔ کینچوے مٹی کی زرخیزی میں بڑا اہم کام سرانجام دیتے ہیں۔

Soil organisms If you dig the soil of an area with the help of a shovel, you will see many insects moving around in it, but earthworms are the most important due to their characteristics. Earthworms play a very important role in soil fertility.

مٹی میں رہنے والے اجسام

انہظام کا عمل

یہ بہت سی مٹی کھا لیتے ہیں جس کے ساتھ بہت سارے نامیاتی مرکبات بھی کینچوؤں میں داخل ہو جاتے ہیں۔ ان مرکبات میں جب انہظام کا عمل ہوتا ہے۔ تو ان پر خامرے اپنا عمل شروع کرتے ہیں۔

Digestion

They eat a lot of soil, along with which many organic compounds also enter the earthworms. When the digestion process takes place in these compounds, enzymes begin their action on them.

پیچیدہ مرکبات

اس عمل کی وجہ سے بہت سے پیچیدہ مرکبات سادہ شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ ان کا کچھ حصہ تو جانور توانائی کیلئے استعمال کر لیتے ہیں اور باقی ان کے جسم سے خارج ہو جاتا ہے۔ جسے پودے اپنی خوراک کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ کینچوے اپنا گھر گھر بناتے وقت زمین نچلی تہوں سے مٹی کھود کر اوپر لے آتے ہیں جس کی وجہ سے ہوا آمیزی کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

Complex compounds

Due to this process, many complex compounds take on a simpler form. Some of them are used by animals for energy and the rest is excreted from their bodies. Which is used by plants as their food. When earthworms build their homes, they dig up soil from the lower layers of the earth and bring it up, which increases the possibility of aeration.

طفیلی اور گند خور حیوانات

ان کے علاوہ مٹی میں طفیلی حیوانات اور گند خور حیوانات بھی موجود ہوتے ہیں۔ طفیلی حیوانات اپنی خوراک دوسرے زندہ جانداروں سے حاصل کرتے ہیں جبکہ گند خور حیوانات اپنی خوراک مردہ اجسام سے حاصل کرتے ہیں۔

Parasitic and scavenging animals

In addition to these, there are parasitic animals and scavenging animals in the soil. Parasitic animals obtain their food from other living organisms, while scavengers obtain their food from dead bodies.

خامرے

ایسے کیمیائی مرکبات جو زندہ اجسام میں واقع ہونے والے مختلف کیمیائی عوامل میں معاون ثابت ہوں خامرے کہلاتے ہیں۔

Enzymes

  • Chemical compounds that assist in various chemical reactions occurring in living organisms are called enzymes.

خامرے

زمین میں رہنے والے دیگر اجسام

زمین میں حیوانات کے علاوہ بھی بہت سی قسموں کے اجسام پائے جاتے ہیں۔ ان میں بیکٹیر یا فنجائی ، الجی کے علاوہ علی نباتات کی جڑیں قابل ذکر ہیں۔ مٹی میں تحلیل کا عمل بیکٹیریا اور فنجائی کے ذریعے ہوتا ہے۔ اگر تحلیل کا عمل نہ ہو تو پودے بہت کی غذائی ضروریات پوری نہ کرسکیں۔ اس طرح ما حولی نظام میں بگاڑ پیدا ہونا شروع ہو جائے۔

Other organisms living in the soil

Apart from animals, there are many types of organisms found in the soil. Among them, bacteria or fungi, algae, and the roots of plants are noteworthy. The process of decomposition in the soil is carried out by bacteria and fungi. If there is no decomposition process, plants cannot meet many of their nutritional needs. In this way, deterioration in the ecological system begins.

اعلی نباتات کی جڑیں

پودوں کی جڑیں نامیاتی مواد فراہم کرنے کا سب سے اہم ذریعہ ہیں۔ پودوں کے گلنے سڑنے کے بعد یہ حصہ مٹی میں بہت سے نامیاتی مرکبات شامل کرتا ہے۔ یہ نامیاتی مرکبات نہ صرف خورد بینی اجسام کو خوراک کا کام دیتے ہیں بلکہ ان کا بہت سا حصہ خود اعلیٰ نباتات اپنی جڑوں کے ذریعے جذب کر لیتے ہیں۔

Roots of higher plants

The roots of plants are the most important source of organic matter. After the decomposition of plants, this part adds many organic compounds to the soil. These organic compounds not only serve as food for microorganisms, but a large part of them is absorbed by higher plants themselves through their roots.

 گیسوں کے تناسب

یہ جڑیں مٹی کے ذروں کے درمیان اپنا راستہ بناتی ہیں۔ اس طرح ان ذروں کی ترتیب بدل جاتی ہے۔ پانی اور دوسرے غذائی اجزاء جذب کرنے کی وجہ سے بھی یہ جڑیں مٹی کو بہت متاثر کرتی ہیں۔ چونکہ یہ جڑیں سانس لیتی ہیں۔ اس لیے مٹی میں موجود گیسوں کے تناسب پر بھی اثر پڑتا ہے۔

Ratio of gases

These roots make their way between the soil particles. In this way, the arrangement of these particles changes. These roots also greatly affect the soil by absorbing water and other nutrients. Since these roots breathe, they also affect the ratio of gases present in the soil.

 مٹی میں رہنے والے الجی

بہت سی الجی کی اقسام ایسی ہیں جن میں کلوروفل ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ اپنی خوراک خود تیار کر سکتی ہیں۔ ان کی یہ خاصیت انہیں اعلیٰ نباتات کے قریب لے آتی ہے چونکہ اس عمل کیلئے انہیں سورج کی روشنی کی ضرورت پڑتی ہے۔ اس لیے یہ زمین کی سطح پر ہی اگتی ہیں۔

Soil-dwelling Algae

Many types of algae contain chlorophyll, which allows them to make their own food. This property brings them closer to higher plants, since they need sunlight for this process. Therefore, they grow on the surface of the earth.

اعلیٰ نباتات

جہاں سے بآسانی روشنی جذب کر سکیں۔ البتہ ان کے بزرے (تخمک  ) جواعلیٰ نباتات کے بیجوں کے مساوی ہوتے ہیں۔ اپنی زندگی کا وہ حصہ جس میں بالیدگی نہیں ہوتی زمین کی تہوں میں گھس کر گزار دیتے ہیں۔

Higher plants

  • From where they can easily absorb light. However, their seeds (ovules) which are equivalent to the seeds of higher plants. They spend the part of their life in which they do not grow, penetrating into the layers of the earth.

 مٹی میں رہنے والی فنجائی

فنجائی میں کلوروفل نہیں ہوتا اسی لیے خوراک کے معاملے میں یہ دوسرے اجسام کے محتاج ہوتے ہیں۔ فنجائی  کی بہت سی اقسام نامیاتی مواد و تحلیل کرنے کے کام آتی ہیں ۔ اس طرح زمین میں غذائی اجزاء کی فراہم بھی بڑھ جاتی ہے۔

Soil-dwelling Fungi

Fungi do not contain chlorophyll, so they depend on other organisms for food. Many types of fungi are useful in breaking down organic matter. This also increases the supply of nutrients in the soil.

 مٹی میں رہنے والی فنجائی

مٹی میں رہنے والے بیکٹیریا

بیکٹیریا کی بہت سی اقسام مٹی میں پائی جاتی ہیں۔ یہ یک خلوی جاندار ہیں ان کی تقسیم بہت تیز ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے ان کی تعداد بہت جلد بڑھ جاتی ہے۔ تقسیم کا طریقہ بھی بہت سادہ ہے۔

Bacteria living in soil

  • Many types of bacteria are found in soil. These are single-celled organisms that divide very quickly. Due to which their number increases very quickly. The method of division is also very simple.

موافق

ان کے خلیے بڑے ہو کر دو مختلف حصوں میں تقسیم ہو جاتے ہیں۔ اگر حالات موافق ہوں تو دونوں حصے اپنی اصل حالت حاصل کر لیتے تو ہیں۔ اور کچھ ہی عرصے میں دوبارہ ان کی تقسیم ہو جاتی ہے۔ نامیاتی مواد پر بھی ان کا بڑا گہرا اور شدید اثر ہوتا ہے۔

Favorable

Their cells grow and divide into two different parts. If the conditions are favorable, both parts regain their original state. And in a short time they divide again. They also have a very deep and intense effect on organic matter.

فنجائی تحلیل

بہت سے ایسے اجزاء جنہیں فنجائی تحلیل نہیں کر سکتے ان بیکٹیریا کے ذریعے بہت جلد تحلیل ہو جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مٹی میں ان کی موجودگی بہت اہم ہے۔

Fungal decomposition

  • Many substances that cannot be decomposed by fungi are decomposed very quickly by these bacteria. This is why their presence in the soil is so important.

 

ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “مٹی میں رہنے والے اجسام  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                

    MUASHYAAAT.COM  👈🏻  مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *