افزائش آبادی کی خصوصیات ⇐ افزائش آبادی کے عمل اور اس کی خصوصیات کو سمجھنے کے لیے مندرجہ ذیل امور کو پیش نظر رکھنا ضروری ہے۔ پیدائش اموات اور نقل مکانی تینوں عوامل کے درمیان مخصوص توازن کی حالت کو افزائش آبادی کا نام دیا جاتا ہے۔
توازن
ان عوامل کی گروپ بندی (امتزاجات) کئی مختلف صورتوں میں ہوتی ہے جس کے نتیجے میں یہ توازن بھی وقتا فوقتا بدلتا رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کی آبادی مختلف ادوار میں بھی گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہے۔ عام طور پر عالمگیر رجحان ہمیشہ ہی اضافہ آبادی کی طرف رہا ہے ۔ جسے بیشتر لوگ ایک طبعی حالت قرار دیتے ہیں ۔
آبادی میں کمی اضافہ
اس کے برعکس استحکام آبادی (استحکام) اور آبادی میں کمی (رد کرنا) کے رجحان کو عام طور پر غیر فطری خیال کیا جاسکتا ہے۔ افزائش آبادی سودمرکب (مرکب سود) کے انداز میں ہوتی ہے کیونکہ ہرنئی نسل کے لوگ آبادی میں مزید اضافے کا باعث بنتے ہیں۔
شرح افزائش
لوگ شرح افزائش یکساں اور مستقل رہے تو اس کے نتیجے میں آبادی کی مقدار خاصی بڑھ جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ شہر آبادی کی صورت میں معمولی شرح افزائش بھی ہر سال بہت زیادہ اضافے کا باعث بنتی ہے۔
دنیا کی آبادی
دور حاضر میں دنیا کی آبادی میں جو کثیر اضافہ ہوا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ جدید طبی سہولیات اور اسباب مرگ پر قابو پا لینے کے نتیجے میں شرح اموات میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے۔ جبکہ شرح پیدائش میں برائے نام کی آئی ہے جس کے نتیجے میں پیدا ہونے والوں کی تعداد مرنے والوں کی تعداد سے بڑھ گئی ۔ اس کے علاوہ نقل مکانی بھی بعض ممالک کے مختلف علاقوں میں کئی طرح سے اثر انداز ہوتی ہے اور مختلف شرحوں سےان کی آبادی میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔
افزائش آبادی کی اقسام
افزائش آبادی کے دو اجزائے ترکیبی ہیں جن کی بنا پر افزائش آبادی کو دو قسموں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔
فطری اضافہ آبادی
نقل مکانی
فطری اضافہ آبادی
فطری اضافہ آبادی کا تعین کسی ملک یا علاقہ میں شرح پیدائش اور شرح اموات کے باہمی فرق سے کیا جاتا ہے اور افزائش آبادی میں یہ جزو ترکیبی بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔
اندرون ملک
تاہم نقل مکانی کے ذریعے بھی کسی ملک یا علاقہ کی آبادی متاثر ہوتی ہے۔ اندرون ملک آنے والے افراد ملک کی آبادی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں جب کہ ترک وطن کر کے دوسرے ملکوں میں جانے والے افراد آبادی میں کمی کا سبب بنتے ہیں ۔
نقل مکانی میں آبادی
ان دونوں گروہوں کا باہمی فرق آبادی ہیں اہی اضافہ تصور کیا جاتا ہے نقل مکانی سے آبادی میں اضافے کی مثال مشرق وسطلی کے عرب ممالک میں کثرت سے جا نے والے کارکن ہیں جن کی مدد سے مقامی آبادی کا توازن خاصا بگڑ گیا ہے اور وہاں کثیر اضافے کا رجحان بڑھ رہا ہے لہذا ہم یہ کہ سکتے ہیں کہ افزائش آبادی کی بنیاد جن دو عوامل پر ہے ان میں فطری اضافہ آبادی اور نقل مکانی شامل ہیں۔ بالفاظ دیگر افزائش آبادی کی دو اقسام ہیں ۔
فطری اضافہ
اضافہ آبادی بذریعہ نقل مکانی
غیر متحرک آبادی
کسی مقام پر بسنے والے لوگ آبادی غیر متحرک (بند آبادی) ہیں اور وہاں نقل مکانی (ہجرت) بالکل نہیں ہوتی تو ایسی صورت میں آبادی میں اضافہ صرف فطری طور پر ہو گا اور اس کی شرح یا فرق معلوم کرنے کے لیے ایک سادہ سی (مساوات) استعمال کی جائے گی جس کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ کسی خاص مدت کے اختتام پر آبادی کی مقدار معلوم کرنے کے لیے سب سے پہلے کسی معینہ مدت وقت کو نقطہ آغاز کے طور پر لیں
آبادی کی کل تعداد
پھر اس وقت معینہ سے ظاہر کرتے ہیں کی کل آبادی میں لیں جس ”کے بعد آبادی حاضر ( موجودہ آبادی) کہتے ہیں پھر اس میں نئے پیدا ہونے والے افراد کی تعداد جمع کر لیں اور مرنے والوں کی تعداد نفی کر دیں اس طرح اس مدت کے اختتام پر آبادی کی کل تعداد معلوم ہو جائے گی جب کہ بی ڈی“ کا فرق فطری اضافہ آبادی کو ظاہر کرے گا۔ ۔ حسابی انداز سے یہ مساوات یوں لکھی جائے گی۔
Pt-Po + B-D
فطری اضافہ آبادی
فطری اضافہ آبادی کے علاوہ افزائش آبادی کا دوسرا ذریعہ نقل مکانی ہے۔ بعض لوگ سیاسی، معاشرتی اور اقتصادی وجوہات (سیاسی، سماجی اور اقتصادی وجوہات) کی بناء پر اپنے ملک سے دوسرے ملکوں میں چلے جاتے ہیں۔
مستقل سکونت
افزائش آبادی کی خصوصیات جن میں سے بیشتر لوگ عارضی طور پر قیام کرتے ہیں۔ جب کہ ایک حصہ مستقل سکونت بھی اختیار کر لیتا ہے۔ اس عمل سے ارسال کننده ملک (ممالک بھیج رہے ہیں۔) کی آبادی میں کمی ہو جاتی ہے
وصول کنندہ ممالک
وصول کنندہ ممالک کی آبادی میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ یعنی کسی ملک کی حقیقی شرح افزائش آبادی معلوم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ وہاں کی آبادی حاضرہ میں پیدائش و اموات کے فرق (توازن) کے علاوہ نقل مکانی کر کے جانے والے (مہاجرین) اور آنے والوں (تارکین وطن) کے فرق کو بھی شامل کیا جائے اس صورت میں فرق معلوم کرنے کے لیے جو فارمولا بنے گا وہ درج ذیل ہے۔
جب کہ Pt-Po + B-D+I-E
Pt =کسی خاص مدت کے اختتام پر آبادی
Po= کسی خاص مدت کے آغاز پر آبادی
B =درمیانی عرصے میں پیدائش
D= درمیانی عرصہ میں اموات
1 =درمیانی عرصہ میں اندرون ملک آنے والوں کی تعداد
E =درمیانی عرصہ میں بیرون ملک جانے والوں کی تعداد
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “افزائش آبادی کی خصوصیات“ کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ
…………افزائش آبادی کی خصوصیات……….