سیلز مینوں کی بھرتی کا سلسلہ

سیلز مینوں کی بھرتی کا سلسلہ سیلز مینوں کی بھرتی کے حوالے سے مندرجہ ذیل امور پر غور ضروری ہے۔

سیلز مینوں کی بھرتی کا سلسلہ

  • ابتدائی اقدامات
  • بھرتی کا طریق کار
  • معاہدہ تعیناتی

ابتدائی اقدامات

فروخت کے شعبے کا سربراہ سیلز مینوں کی بھرتی سے پہلے کام کی نوعیت اور اس کے لیے ایک صحیح امیدوار کے خواص کا جائزہ لیتا ہے۔ وہ سیلز مین کے کام کا گہرا تجزیہ کرتا ہے اور ایک اچھے سیلز مین کی خصوصیات کا زائچہ تیار کرتا ہے۔ کام کے تجزیے سے مراد ایک سیلز مین کی ذمہ داریوں کی نشاندہی کرنا ہے کام کی نوعیت کے اعتبار سے سیلز مینوں کی اقسام کی جاتی ہیں۔ اور ان کے فرائض کا علیحدہ علیحدہ تعین کیا جاتا ہے۔ جب تک کام کی نوعیت کا بنظر عمیق تجزیہ نہ کیا جائے یہ توقع عبث ہو گی کہ بطور سیلز مین موزوں افراد کا چناؤ عمل میں آئے گا۔ کام کے تجزیہ کے دوران اس بات کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے کہ ہ تم کے سیلز مین کی ذمہ داریوں کی واضح اور غیر مبہم الفاظ میں تشریح کر دی گئی ہے۔ فروخت کے فرائض کا تعلق اس بات سے ہے کہ سیلز مین گاہک کے سامنے شے کے خدو خال اور خواص گنوائے ۔ گاہک سے شائستگی سے گفتگو کرے اور اس کے نجس کو منطقی اعتبار سے دور کرے ۔ سیلز مین کے معمولاتی فرائض میں دور نئے گاہکوں کے نام اور پتے درج کرنا ، کاروبار کی گرمی ، سردی، ہفتہ وار ، اطلاع ناموں کی تیاری جیسی باتیں شامل ہیں ۔ انتظامی فرائض کا مطلب روز مرہ کے کام کی شیڈولنگ، گاہکوں کا نقطہ نظر سمجھنا، شے کی سیلز مین کے ذمہ گاہکوں کی خدمت سے متعلق کچھ اہم فروخت کو فروغ دینے کے لیے اجتماعات کرنا ۔ فرائض ہوتے ہیں۔ مثلاً شے کو گاہک تک وقت مقررہ پر پہنچانا ، گاہک کی ہنچانا ، گاہک کی شکایات کا جائزہ لینا اور ان کا ازالہ کی تجاویز دینا اور بعد از وقت مرمت کی خدمات مہیا کر رح سیلز مین کو خیر سگالی سے متعلق ذمہ داریوں کو بھی یکسر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ایک سیلز مین کے لئے ضروری ہے کہ وہ گاہک سے مسلسل رابطہ قائم رکھے، نیز وہ جو اشیاء گاہک کو فروخت کر چکا ہے اس کی بابت گاہک کی رائے دریافت کرے۔

شخصی تجربہ 

سیلز مین کے پیشے کیلئے موزوں افراد کی تقرری کیلئے ضروری ہے کہ امیدوار کی کم ترین تعلیمی استعداد اور دیگر خواص طے کر لیے جائیں۔ ان خواص میں امیدوار کا تجربہ، تربیت، دینی و جسمانی صحت اور اخلاقی اقدار جس میں ایمانداری، وفاداری جانفشانی، خوش اخلاقی اور تعاون جیسی باتیں آتی ہیں شامل ہیں۔ سیلز مین کے پیشے کے متمنی امیدوار کے اندران خوبیوں کا موجود ہونا اس کی بحیثیت سیلز مین کامیابی کی دلیل ہے۔

بھرتی کا طریق کار

اس کے بعد فروخت کے شعبے کا سربراہ سیلز مینوں کی بھرتی کے طریقوں کا جائزہ لیتا ہے۔ سیلز مینوں کی بھرتی کے مختلف طریقے ہوتے ہیں۔ ان میں سے کسی بھی طریقے کو اپنایا جا سکتا ہے۔ تاکہ مناسب، مستعد اور محنتی افراد ہی کا انتخاب عمل میں آئے۔

سیلز مینوں کی بھرتی کے ذرائع

  • اندرون عمله
  • مقابلہ کا روباری تنظیموں میں ہے۔
  • دیگر کاروباری اداروں میں ہے ۔
  • گاہکوں اور ان کے ملازمین میں سے۔
  • – تعلیمی ادارے۔
  • اخبارات میں اشتہار برائے ملازمت۔
  • – تجویز کردہ امیدواران
  • اتفاقی یا بغیر اشتہار کے درخواست دہندگان۔

اندرون عملہ

فرم کو چاہیے کہ سیلز مینوں کے لیے اپنے ملازمین کو ترجیح دے۔ ایسے افراد جو فرم کے ماریاتی ، پیداواری اور اشتہاری شعبے میں کام کر رہے ہوں ۔ سیلز مین کے بطور منتخب کیا جا سکتا ہے۔ عام طور پر بھرتی .کے لے بھی طریق کار موزوں خیال کیا جاتا ہے۔ وجہ صاف ظاہر ہے کہ فرم ان افراد کو پہلے سے جانتی ہے اور ان کی سابقہ ملازمت کے ملازمت کے ریکارڈ کی روشی میں ان کی صلاحیتیوں کو پرکھ سکتی ہے۔ البتہ اس بات کا لحاظ رکھنا چاہے کہ یہ افراد ایک سیلز مین کے لیے جو بنیادی کو الگ رکھے گئے۔ وہ پورے کرتے ہیں۔ اس طریقہ انتخا کا دوسرا فائدہ یہ ہے کہ امید وارشے کی نوعیت، اور فرم کی پالیسیوں کی بخوبی سجھتا ہے۔ اس طرح وہ شے کی فروخت سے متعلق بہتر استعداد کا مظاہرہ کرتا ہے۔ سیلز مینوں کے اندرون عملہ چناؤ کے کچھ نقائص بھی ہیں ۔ مثلاً اس طرح سیلز مینوں کی ایک گنی چنی تعدادی دستیاب ہوتی ہے مزید برآں یہ طریقہ اقرباء پروری کو جنم دیتا ہے۔ جس سے عملہ میں بے اطمینانی کی فضا ابھرتی ہے۔

بر مقابلہ فرمیں

ہر شہر اور ہر ملک میں ایک ہی شے کا کاروبار کرنے والی فر میں ہوتی ہیں۔ بعض اوقات مختلف فرموں کے ملازمین کسی ایک فرم کی ملازمت میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں۔ ایسے افراد کام کی نوعیت کا پہلے سے تجربہ رکھتے ہیں۔ گویا وہ فرم کے لیے قیمتی اثاثہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ وہ شے کی نوعیت، گاہکوں کی عادات اور فروخت کے ہنر سے آشنا ہوتے ہیں۔ لہذا فرم کو ان کی تربیت کے مصارف نہیں برداشت کرنے پڑتے۔ یہ لوگ اپنے تجربہ کی روشنی میں فرم کے کام کوئی نہج پر ڈال سکتے ہیں۔ ایسے افراد کو معقول معاوضے دے کر ان کی خدمات سے طویل مدت تک فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

دیگر کاروباری تنظیمیں

اگر شعبہ فروخت کا سر براہ مناسب خیالی کرے تو دیگر شعبہ ہائے زندگی سے سیلز مین منتخب کر سکتا ہے۔ ممکن ہے کہ ابتداء میں ایسے افراد فروخت کے طور طریقے نہ جانتے ہوں لیکن وقت ، تربیت اور ہے کہ ابتداء میں افراد فرود یہ تجربہ اچھے سیلز مین ثابت ہوں ۔ تاہم یہ اندازہ لگانا مشکل امر ہے۔ کہ ایک شخص جو سی دوسرے پیشے میں کامیاب ہے۔ لازمی طور پر ایک کامیاب سیلز مین بھی ثابت ہوگا۔

گاہک اور ان کے ملازمین 

بعض اوقات فرم ایسے ایسے مستقل گاہکوں کو بطور سیلز مین بھرتی کر لیتی ہے۔ جو اس پیشے میں دلچسپی کا اظہار کریں، اور مطلوبہ قابلیت اور میلان رکھتے ہوں۔ ایسے گاہک جو شے کے استعمال کا سابقہ تجربہ رکھتے ہوں۔ بحیثیت سیلز مین مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔

تعلیمی ادارے

تعلیمی ادارے جہاں دیگر شعبہ ہائے زندگی کے لیے افراد مہیا کرتے ہیں۔ وہاں وہ سیلز مین شپ لے کاروبار کے لیے بھی عملہ تیار کرتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے تعلیمی اداروں میں سیلز مین شپ کا مضمون متعارف کرایا جانا چاہیے اور اس مضمون کا با قاعدہ نصاب کا نفاذ عمل میں لایا جائے تا کہ طالب علم یار مین شب کے بیٹے کے مطلوبہ تعلیمی میار تک کانچ جائیں۔ نیز اس مضمون کے طالب علموں کے لیے عملی تربیت کا انتظام ہونا چاہیے۔ اگر ممکن ہو تو فرم کے فروخت کے شعبے کے سربراہ مسیحی اداروں کا دورہ مین کے لیے کے مطلوبہ ہو تو فرم کے سربراہ تعلیمی دورہ کرتے اور طالب علموں کو سیلز مین کی حیثیت سے فرم میں شامل ہونے کی دعوت دیں اگر نو جوان طبقہ اس پیشے کو اختیار کرے تو محنتی اور کامیاب سیلز مین ثابت ہو سکتے ہیں۔

اخبارات میں اشتہار برائے ملازمت

سیلز مینوں کی بھرتی کا مقبول اور عام طریقہ اخبارات ہیں ، آسامیاں خالی ہیں، کے اشتہارات ہیں۔ یہ اشتہارات رسائل و جرائد میں بھی دیے جاسکتے ہیں۔ ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر بھی دیے جاسکتے ہیں۔ اشتہار میں سیلز مین کے لیے مطلوبہ تعلمی معیار ، اور تنخواہ اور کام کی نوعیت درج ہوتے ہیں۔ اشتہار کے جواب میں سیلز مین کے کام میں دلچسپی رکھنے والے افراد اپنی درخواستیں بھیجتے ہیں۔ اس طریقہ سے کے موزوں سیلز مینوں کے انتخاب کا روشن امکان ہوتا ہے۔

تجویز کرده امیدواران

اکثر اوقات کا روباری اور سیاسی طبقے کے با اثر افراد بھی لوگوں کے نام برائے تقرری سیلز مین پیش کرتے ہیں۔ اگر یہ لوگ ایک سیلز مین کے بنیادی لوازمات پورے کرتے ہوں تو انہیں بحیثیت سیلز مین اور تعینات کیا جا سکتا ہے۔ اعلیٰ شہرت کے حامل افراد کے تجویز کردہ سیلز مین اور عالی مرتبت گاہکوں سے رجوع اور والا شخص خواہ کوئی بھی ہو، نا اہل اور نا مناسب افراد بطور سیلز مین نہ چنے جائیں۔ رجوع کرتے اور فروخت کو فروغ دے سکتے ہیں۔ البتہ اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ سفارش کرنے –

اتفاقی امیدواران

بعض اوقات اخبارات میں سیلز مینوں کی بھرتی کے لیے کوئی اشتہار نہیں دیا جاتا تاہم بے روزگار نو جوان روز گار کی توقع میں درخواستیں دے دیتے ہیں۔ ایسے افراد کی صلاحیتوں کو دیکھ کر اور آسامی کی موجودگی کو دیکھتے بھرتی کے طریقہ کے تعین کے بعد شعبہ فروخت کے اقدامات: ہوئے انہیں بطور سیلز مین منتخب کیا جا سکتا ہے۔

بھرتی کے طریقہ انتخاب کے تعین کے بعد شعبہ فروخت کے اقدامات

سیلز مینوں کی بھرتی کے طریقہ انتخاب کے تعین کے بعد شعبہ فروخت مندرجہ ذیل اقدامات کرتا ہے۔

  • سادہ کاغذوں پر درخواستوں کی وصولی
  • حوالہ جات
  •  ذاتی بات چیت
  • نفسیاتی امتحان
  • طبی امتحان

درخواستوں کی وصولی 

عام طور پر امیدواروں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ سادہ کاغذ پر اپنے کوائف جس میں تعلیمی قابلیت، جس میں تجربہ اور جسمانی حالت درج ہوں ادارے کو بھیجیں ۔ آج کل مطلوبہ معلومات مجوزہ فارموں پر بھی طلب کی جاتی ہیں۔ فارم میں بہت سے سوالات موجود ہوتے ہیں ہر سوال کے بالمقابل جواب کے لیے جگہ موجود ہوتی ہے۔ سوالنامہ اس طرح ترتیب دیا جاتا ہے ۔ کہ امیدوار سے متعلق اچھی خاصی معلومات جمع ہو جاتی ہے۔ کہ ہو ہے۔ پھر شعبہ فروخت ہر امید وار کی موزونیت کا ابتدائی جائزہ لیتا ہے۔ امید وار جس انداز سے معلومات فراہم کرتا ہے۔ اس سے امیدوار کی قابلیت اور استعداد جانچنے میں خاصی مددملتی ہے۔ درخواست فارموں ر موجود کالموں کا تعلق امیدوار کے نام، ولدیت مستقل پتہ، آبائی شہریت، تاریخ پیدائش عمر، ازدواجی حیثیت تعلیمی قابلیت، پیش دارانه تجربه متوقع تنخواه ، قد، وزن، مشاغل اور خاندانی پس منظر سے ہوتا ہے۔

حوالہ جات

فرم کے شعبہ فروخت کا سر براہ امیدوار کے حوالہ جاتیوں سے رابطہ قائم کرتا ہے۔ تا کہ ان کی وفاداریوں کا تعین کرے۔ قریب قریب ہر فرم امیدوار سے دو حوالہ جانتیوں کے نام طلب کرتی ہے۔ جو اس کے اچھے کردار دار کی ضمانت دے سکیں تاہم ان حوالہ جاتیوں کی آراء کسی قانونی حیثیت کی حامل نہیں ہوتیں۔ کیونکہ امیدوار ایسے افراد کے حوالے دیتا ہے جو یقینا اس کے بارے میں اچھی رائے دیں گے۔ ادا فرم کو اس ضمن میں خاصی احتیاط سے کام لینا ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں وہ امیدوار کے تعلیمی ادارے اور اسی کے اساتذہ کی رائے پر بھروسہ کر سکتا ہے۔

شخصی انٹرویو

فروخت کے شعبہ کا سر براہ درخواستوں کا گہری نظر سے جائزہ لیتا ہے اور جو امید وار ابتدائی شرائط پوری کریں انہیں ذاتی انٹرویو کا موقع فراہم کرتا ہے۔ سیلز مینوں کے انتخاب کے سلسلے میں انٹرویو ایک اہم قدم ہے انٹرویو لینے والے افراد کے ذہن تعصبات سے پاک ہونے چاہیں ان میں دوسروں کے جوہ کو پرکھنے کی غیر معمولی صلاحیت موجود ہونی چاہیے۔ دوران انٹرویو انہیں امیدوار کی شخصیت، صحت، زبانت ، تجربہ اور فروخت کے کام میں اس کی دلچسپی کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔

نفسیاتی امتحان

انٹرویو کے بعد امیدوار کو نفسیاتی امتحان سے گزارا جاتا ہے۔ امتحان کا مقصد اس بات کا جائزہ لینا ے کا مدار کازمین کے لیے کی جابر ان کا ہے انہیں انسانی و روانی کا تانا رکھتا میں دلچسپی، اس کی تنظیمی صلاحیت ، قوت برداشت، مستقل مزاجی اور امیدوار کی فروخت کے شعبے میں یا کان کی جانچنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

طبی معائنہ

جو امید وار ابتدائی انٹرویو تحریری و نفسیاتی امتحان کے مراحل کامیابی سے ملے کر لیتے ہیں۔ انہیں بعد میں طبی معائنہ کے لیے بھیجا جاتا ہے۔ یہ معائنہ عموماً فرم کا ڈاکٹر کرتا ہے اور امیدوار کی جسمانی حالت کے بارے میں اپنی رائے دیتا ہے۔ طبی معائنہ کے دوران اس بات کا بغور جائزہ لیا جاتا ہے کہ امیدوار میں کوئی ایسی جسمانی کمزوری تو نہیں جو بحیثیت سیلز مین اس امیدوار کی استعداد پر اثر انداز ہو۔

حتمی چناؤ

کامیاب امیدواروں کی حتمی چناؤ کی غرض سے انٹرویو کیا جاتا ہے۔ اس انٹرویو میں سیلز مین کی ذمہ داریوں پر بے لاگ بحث ہوتی ہے۔ شعبہ فروخت کا سر براہ کامیاب امیدواروں کو ایک تحریری حکم نامے جاری کرتا ہے۔ انہیں اپنی ذمہ داریاں سمجھانے کے لیے کچھ مدت دی جاتی ہے۔

معاہدہ تقرری

بہت ہی فر میں منتخب سیلز مینوں سے تقرری کے وقت ایک معاہدے پر دستخط کراتی ہیں۔ بالعموم یہ معاہدہ قانونی نوعیت کا ہوتا ہے، جس کے تحت سیلز مین کا ایک کم ترین مقررہ مدت تک کے لیے فرم سے الحاق کیا جاتا ہے۔ اس معاہدے میں سیلز میں کی شرائط ملازمت درج ہوتی ہیں۔ معاہدے میں سیلز مین کی شرائط ملازمت درج ہوتی ہیں۔ معاہدے میں سیلز مین کی ذمہ داریوں ، اس کے اختیارات ، اس کا معاوضہ اور فرم سے علیحدگی کے طریق کار سے متعلق باتیں درج ہوتی ہیں ۔ یہ معاہدہ فرم اور سیلز مین دونوں ہی کے مفادات کا تحفظ کرتا ہے۔ اس کی رو سے فرم سیلز مین کی نگرانی اور رہنمائی کرتی ہے۔ جب کو اس کی مدد سے سیلز مین اپنے فرائض سے آگہی حاصل کرتا ہے۔

ہم أمید کرتے ہیں آپ کو "سیلز مینوں کی بھرتی کا سلسلہ"  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                 

👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

MUASHYAAAT.COM

Leave a comment