معاشرتی منصوبہ بندی اور رابطہ ⇐ معاشرتی خدمات کے میدان میں رابطہ بہت اہمیت رکھتا ہے دراصل یہی کوشش معاشرتی بہبود کو ایک پیشے کی شکل دینے کی ذمہ دار ہے۔ رابطہ فلاحی انصرام کا ایک جزو سمجھا جاتا ہے اس کے ذریعے فضول خرچی اور بدعنوانیاں دور کی جاتی ہیں۔
رابطہ کی اقسام
ادارہ کے مختلف شعبوں کے درمیان رابطے کا ہونا ۔ مثلاً سربراہ اور سٹاف کے درمیان بورڈ اور مختلف شعبوں کے درمیان سٹاف اور ممبران کے درمیان رابطے کا ہونا۔
بہبود ونسواں
جماعت کے تمام اداروں کے درمیان باہمی رابطہ مثلاً معذوروں کے اداروں بچوں کے اداروں بہبود ونسواں اور نوجوان کے ادارے کے درمیان رابطہ
رابطے کے اصول
فلاحی کار کن مندرجہ ذیل اصولوں کی روشنی میں رابطہ قائم رکھتا ہے ادارے کے اصولوں اور پالیسیوں پر تمام گروہوں میں سمجھوتا ہونا چاہئے
اصولوں کی روشنی
مسائل کو حل کرنے کے طریق کار پر سب میں سمجھوتہ ہونا چاہئے ادارے کے تمام شعبوں کی ذمہ داری اور ہر کارکن کے فرائض کا تعین ہونا چاہئے
خوشگوار تعلقات
ادارے کے تمام کارکنوں کے درمیان خوشگوار تعلقات اور ٹیم سپرٹ ہونی چاہئے پروگرام مکمل کرتے وقت تمام کارکنوں میں اتفاق ہونا چاہئے
جانبدارانہ
سربراه کا رویہ دوستانہ اور غیر جانبدارانہ ہونا چاہئے ادارہ کے مقاصد پر سب میں اتفاق ہونا چاہئے
رابطہ کونسل
اس کونسل کا کام سماجی بہبود کے مختلف اداروں کے درمیان رابطہ قائم کرتا ہے۔ یہ اداروں کی رہنمائی کرتی ہے اور اداروں کو ایک دوسرے کے متعلق ضروری معلومات بھی فراہم کرتی ہے۔ سماجی بہبود کے تمام ادارے بلا امتیاز اپنے کاموں کی نوعیت کے رابطہ کونسل کے ممبر ہوتے ہیں ۔ اداروں کی فیس رکنیت اس کی آمدنی کا اہم حصہ ہے جو کونسل کے سٹاف کی تنخواہ اور اداروں کی کانفرنس پر خرچ کی جاتی ہے۔رابطہ کونسل کے اہم وظائف ذیل میں درج ہیں۔ کونسل کا کام تحقیق اور دوسرے ذریعے سے اپنے اداروں کی ضروریات کا تعین کرنا۔
رابطہ
موکلوں کو مناسب اداروں سے متعارف کرانا ۔ تمام اداروں کے درمیان رابطہ قائم کرنا ان کے کاموں کا جائزہ لینا اور مشورہ دینا۔
سماجی کارکنوں
معاشرتی خدمات کے معیار کو بلند کرنا۔ سماجی کارکنوں اور ماہرین کی کانفرنسیں۔ رضا کاروں اور ادارے کے سٹاف کیلئے تربیتی کورس منعقد کرنا۔
معلومات فراہم
اداروں کو لٹریچر اور معلومات فراہم کرنا۔ اداروں کو فنی امداد فراہم کرنا ۔ معاشرتی بہبود کے اداروں کیلئے سٹاف کی تقرری کرنا۔ اداروں کو چندہ جمع کرنے میں مدد کرنا۔
تنظیم
اداروں کو آڈٹ اکاؤنٹ رکھنے اور تنظیم میں مدد دینا۔ معاشرتی قوانین کے فروغ کیلئے کام کرنا۔
تعلقات عامہ
سماجی بہبود کے اداروں میں تعلقات عامہ بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ اس کے ذریعہ ادارہ اپنے مقاصد اور پروگرام کو جماعت سے روشناس کراتا ہے۔ پرو پیگنڈہ پر بہت حد تک عوام کی مددو تعاون کا دارو مدار ہوتا ہے۔ خاص طور پر چندہ جمع کرنے کی مہم میں یہ بہت سودمند ثابت ہوتا ہے۔ اس کا ایک مقصد ادارے کو عوام کی رائے اور تنقید سے باخبر رکھنا ہے۔
تعلقات عامہ کے اصول
سماجی بہبود میں تعلقات عامہ کو مندرجہ ذیل اصولوں پر مبنی ہونا چاہئے تشہیر کا مرکز وہ گروہ ہونا چاہئے جس کو ادارہ اپنی طرف رجوع کرانا چاہتا ہے پراپیگنڈہ لٹریچر تیار کرتے وقت دوسرے اداروں کے پروگراموں کو ذہن میں رکھنا چاہئے
ادارے کے عملے کا رویہ
ادارے کے عملے کا رویہ بہت اہمیت رکھتا ہے۔ اگر موکلوں کی طرف خاطر خواہ توجہ نہ دی گئی تو بہت جلد اداره، جماعت میں غیر معروف ہو جائیگا۔ جماعت کے با اثر لوگوں کا تعاون ضرور حاصل کرنا چاہئے ۔ یہ افراد پروپیگنڈہ کا اچھا ذریعہ بنتے ہیں
صحافت میں تجربہ کار
پراپیگنڈہ ایک مسلسل کوشش ہے جسے پورا سال جاری رہنا چاہئے ۔ اس میں شاف ممبرز کے علاوہ جماعت کے با اثر اور صحافت میں تجربہ کار افراد کو شامل کیا جاتا ہے۔ بورڈ کا فرض ہے کہ وہ تعلقات عامہ کے کاموں کا جائزہ لیتا رہے اور ضروری مشورے دے۔
تشہیر
اس کے مندرجہ ذیل طریقے ہو سکتے ہیں۔ شخصی ملاقاتوں کے ذریعے سے افراد کو روشناس کرانا اختیارات فلم اور اشتہارات کے ذریعے ادارے کو جماعت سے روشناس کرانا پکچر ریڈیو، ٹی وی اور کا نفرنسوں کے ذریعے ادارے کی تشہیر کرنا
جائزہ
جائزہ ایک قسم کا مطالعہ ہے جس کے ذریعے پروگرام کی افادیت اور ادارے کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس پرادارے ادارے کی ترقی کا دارو مدار ہوتا ہے۔
پروگرام کی افادیت
جائزے کا مقصد ادارے کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے
- پروگرام کی افادیت کو بدلتے ہوئے حالات کی روشنی میں دیکھنا
- جائزہ منصوبہ بندی اور پالیسی بنانے میں مدد دیتا ہے
- اس کا مقصد غلطیوں کو درست کرنا اور تکنیکوں کو موثر بنانا ہے
- جائزے سے معلوم ہوتا ہے کہ ادارہ کہاں تک اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے
- پروگراموں میں لوگوں کی شرکت اور پروگراموں کی مقبولیت کی نشاندہی کرتا ہے
- جائزہ ادارے کے دوسرے اداروں کے ساتھ تعلقات کی بھی وضاحت کرتا ہے
اصول
جائزے کے چند اصول ہیں جنہیں ذیل میں درج کیا گیا ہے۔
- جائزہ ایک مسلسل عمل ہے جو ہر سطح پر ضروری ہے۔
- جائزہ غیر جانبداری سے کرنا چاہئے
- ادارے کا جائزہ عملے کی مدد اور امداد باہمی کی بنیاد پر کیا جانا چاہئے
- عام طور پر سربراہ پروگرام کا جائزہ لیتا ہے۔ لیکن کبھی کبھی دوسرے اداروں سے بھی جائزہ کروانا چاہئے ۔
- جائزے سے ادارے کی خوبیاں اور خامیاں دونوں واضح ہو جاتی ہیں۔
- جائزے پر کم سے کم خرچ کرنا چاہئے۔
جائزے میں مندرجہ ذیل نقاط کو شامل کرنا چاہئے۔
- ادارے کے مقاصد
- ادارے کا پروگرام
- سٹاف
- تعلقات عامہ
- بورڈ اور کمپنیاں
- رابطہ
- آئندہ کا پروگرام
مختصر یہ کہا جا سکتا ہے کہ جائزہ ایک قسم کا مطالعہ ہے جس کے ذریعے ادارے کی کارکردگی اور کوتاہیوں کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔ جائزے کی مدد سے ادارہ اپنے مقاصد اور پروگرام میں ہم آہنگی پیدا کرتا ہے۔ جائزے سے صرف پروگرام کی کمزوریوں کا پتہ نہیں چلتا بلکہ پروگرام کو زیادہ مفید اور موثر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ جائزہ با مقصد حقیقت پر مبنی ہونا چاہئے ۔ ورنہ یہ صورتحال معلوم نہ ہو سکے گی۔
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “معاشرتی منصوبہ بندی اور رابطہ“ کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ
……..معاشرتی منصوبہ بندی اور رابطہ ……..