معاشرتی منصوبہ بندی اور نگرانی

معاشرتی منصوبہ بندی اور نگرانی ⇐ کامیاب منصوبہ بندی کا دارو مدار کافی حد تک نگرانی پر منحصر ہے۔ ادارہ چاہے تجارتی ہو یا فلاحی، سرکاری یا غیر سرکاری اس کی کامیاب منصوبہ بندی اس کی نگرانی سے ہی بنتی ہے۔ دراصل نگرانی ، انتظامیہ کا ایک اہم حصہ ہے

معاشرتی منصوبہ بندی اور نگرانی

انتظامیہ کی کامیابی

خود انتظامیہ کی کامیابی صحیح نگرانی پر منحصر ہے۔ لیکن صحیح نگرانی کیلئے یہ ضروری ہے کہ نگران کا انتخاب ان کی اہلیت ، ذہنی پختگی ، قیادت کے جذبے اور تربیت کی بنیاد پر کیا جائے۔

 تعریف

کورین ایچ وولف کے مطابق

نگرانی ایک انتظامی قیادت ہے۔ ایسی قیادت جس کا مقصد سٹاف کے ہر فرد کی صلاحیتیوں و علم کو فروغ دینا اور سٹاف کے کاموں کی پوری طور پر رہنمائی کرنا ہے۔ تا کہ ادارے کی طرف سے موکل کو فراہم کردہ سہولتیں بہتر ہو جائیں۔

سٹاف کی تربیتی پروگرام

اس طرح نگرانی سٹاف کی تربیتی پروگرام کا ایک لازمی جزو ہے۔ ادارے گروہی اور انفرادی نگرانی دونوں بیک وقت استعمال کرتے ہیں اور دونوں ادارے کیلئے منصوبہ میں الگ مقام رکھتے ہیں۔

نگرانی کے اصول

کسی بھی ادارے کی کامیابی کیلئے وہاں کے اراکین اور انتظامیہ کے درمیان خوشگوار ماحول کا ہونا ضروری ہے۔ اس لئے انتظامیہ کی پالیسی واضح ہونی چاہئے اور اس پر اسی طرح عمل درآمد کرنا چاہئے۔ صرف زبانی اقرار کرنا کافی نہیں موثر نگرانی کیلئے چند اصول ضروری ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں۔

 کارکن اور نگران کا تعلق

نگران کا پہلا فرض ہے کہ وہ کارکن کو بتائے کہ کہاں تک نگران اس کی کار کردگی سے مطمئن ہے۔ لیکن یہ اس وقت مؤثر ہوگا جب ہر کارکن کو یہ بتایا جائے کہ اس سے کیا توقع کی جاتی ہے۔ کارکن کی کار کردگی کا امتحان لینے کیلئے ضروری ہے کہ اس کو کسی معیار پر رکھا جائے اور ہر کارکن کی کار کردگی کا با قاعدہ ریکارڈ رکھا جائے۔

 کارکن اور نگران کا تعلق

 حقوق کا تحفظ

عام طور پر جس اصول کی طرف سب سے کم توجہ دی جاتی ہے وہ یہ ہے کہ جو بھی جس کا حق ہے وہ اس کو فورا دیا جائے ۔ زیادہ تر نگران اپنے ماتحتوں کی غلطیوں میں ذرا بھی توقف سے کام نہیں لیتے لیکن جب اس کی کارکردگی اچھی ہو تو اس کی محنت کو مدنظر رکھ کر اس کی تعریف نہیں کرتے اس سے نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ کارکن اپنی کوشش کم کر دیتا ہے۔

 مواصلات

نگرانی کے تیسرے اصول کا تعلق مواصلات کے شعبے سے ہے۔ کارکن کی بدولی کی ایک وجہ انتظامیہ اور کارکنوں کے درمیان رابطہ نہ ہونا ہے۔ انتظامیہ کو معلوم نہیں ہوتا کہ ان کے فیصلوں کا کارکنوں پر کیا اثر ہے اور وہ ان سے متفق ہیں یا نہیں ۔ دوسری طرف کارکنوں کو موقع تک نہیں دیا جاتا کہ وہ اپنی رائے کا اظہار کر سکیں اور نہ انتظامیہ اپنے فیصلوں کی وجوہات کارکنوں کو بتانا ضروری سمجھتی ہے۔

انسانی تعلقات

نگرانی کے چوتھے اصول کی بنیاد انسانی تعلقات کے فلسفہ پر مبنی ہے کہ ہر فرد کی صلاحیتوں کا پورا پورا فائدہ اٹھانا چاہئے۔ ایک اچھا نگران اس بات کو سمجھتا ہے کہ اس کے ماتحت مختلف افراد ہیں اور اس لئے ان میں سے اپنی اپنی صلاحیت کے لحاظ سے ایک مخصوص کام کرنے کا اہل ہے

تربیت یافتہ نگران

اسی کے مطابق اس کو کام کرنے کا موقع فراہم کیا جائے ۔ نگران کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ماتحت کارکنوں کو سمجھے اور ان صلاحیتوں کو معلوم کرکے ان کو بڑھائے ۔ ایک تربیت یافتہ نگران رفتہ رفتہ اپنے ماتحتوں کی فنی صلاحیتوں کو ابھارتا ہے اس لئے خود نگران کی کامیابی کا اندازہ اس کے ماتحتوں کی صلاحیتوں اور کارکردگی سے لگایا جانا چاہئے۔

باہمی کاروبار

ایک اچھا نگران اپنے ماتحتوں اور کارکنوں کے خیالات و جذبات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور ان سے باخبر رہتا ہے۔ لیکن وہ ان کے جذبات اور احساسات کو اسی وقت صحیح طور پر سمجھ سکتا ہے۔ جب اس میں اپنے ماتحتوں کیلئے ہمدردی کا جذبہ پایا جاتا ہو۔ کارکن ایک انسان ہے جس سے زبر دستی کام نہیں لیا جا سکتا۔ بلکہ مگر ان کا غلط ہمدردی کا جذبہ پایا ہو۔ کارکن رویہ کارکن کی کارکردگی کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔

باہمی کاروبار

 ایک دوسرے کا احترام

نگران اور کارکن کا تعلق دراصل قائد اور ہیرو کا تعلق ہے۔ ایک نگران اسی وقت تک کامیاب رہ سکتا ہے جبکہ اس کے ماتحت اس کی عزت کرتے ہیں۔ جب نگران اور کارکن کے تعلق خراب ہو جاتے ہیں۔ تو پھر جھگڑے اور ہڑتالیں عام ہو جاتی ہیں۔ جس سے ادارے کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوتی ہے ایک اچھے نگران میں انسانی عنصر اور جمہوری اقدار کا پایا جانا ضروری ہے اور یہی اس کی کامیابی کا راز ہے۔

عملی صلاحیتیں

نگران کی کامیابی کا دارو مدار بہت سی باتوں پر ہوتا ہے۔ جن میں اس کا علم فنی صلاحیتیں اور شخصیت خاص طور پر بہت اہمیت کی حامل ہے۔ ایک اچھےنگران کے پاس ایسے اختیارات ہونے چاہئیں۔ جن کے ذریعے وہ اپنے ماتحت کو بہتر کار کردگی کی ترغیب دے سکے۔ مثلا تنخواہوں میں اضافہ کر دیا یا سالانہ ترقی کو پیشگی دینا۔ یہ بات عام فہم ہے کہ زبانی تعریف سے زیادہ انعام واکرام کارکردگی کو بڑھانے میں مؤثر ہوتے ہیں۔

 اختيارات

بالکل اس طرح نگران کو یہ اختیار بھی ہونا چاہئے کہ وہ مستحق کو نواز سکے اور زیادتی کرنے والے کو سزادے سکے تاکہ دوسروں کیلئے عبرت کا کام ہو۔

معیار

نگران کے پاس ایک مستند معیار ہونا چاہئے اور تمام کارکنوں کے کام کو اسی معیار کی روشنی میں دیکھنا چاہئے ۔ تا کہ کسی کو شکایت کا موقع نہ مل سکے اور نہ کسی کے ساتھ نا انصافی ہو، تمام کارکنوں کی کارکردگی کا با قاعدہ ریکار ڈ رکھنا چاہئے ۔ تاکہ ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔

باہمی اعتماد

نگران کو انتظامیہ اور کارکنوں دونوں کا اعتماد ہونا چاہئے

تا کہ وہ انتظامیہ کو کارکنوں کے رد عمل سے آگاہ کر سے

 ساتھ ہی کارکنوں کو انتظامیہ کے فیصلوں اور پالیسی کی وضاحت کر سکے۔

نگران کو غیر جانبدار اور دور اندیش ہونا چاہئے۔

نگران کی عزت اس کی فنی صلاحیتوں

شخصی خوبیوں کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ اس لئے ایک اچھےنگران کو ایسی حرکت نہیں کرنا چاہئے۔ جس کی وجہ سے کارکن اس کی عزت کرنا چھوڑ دیں اور وہ اپنے ہاتھوں کا اعتماد کھو بیٹھے۔ عزت کا یہ عنصر طاقت کے ذریعے حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ یہ ایک ایسی چیز ہے جو صرف خلوص اور محنت سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ نگران کو انتظامی امور میں ماہر ہونا چاہئے ورنہ ماتحت اس کی عزت نہیں کرینگے۔

دوراندیشی

نگران کو چاہئے کہ وہ اپنے ماتحتوں کی کوتاہیوں کیلئے خود کوبھی ذمہ دار ٹھہرائے اور ان کی شکایتوں کو غیر جانبداری سے انتظامیہ کے سامنے رکھے۔ اس لئے نگران کو فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کرنا چاہئے اور اسے ایک پختہ ذہن کا مالکل ہونا چاہئے۔

دوراندیشی

صلاحیت

نگران کو تربیت یافتہ ہونا چاہئے اور وقتا فوقتا اس کو تربیتی کورسز اور عملے کے اجلاس میں شریک ہونا چاہئے تا کہ وہ دوسروں کے تجربوں سے فائدہ اٹھا سکے اور نئے تصورات ورجحانات اور تکنیکوں سے باخبر رہے۔ موجودہ تیز رفتار دور میں صرف اسی طرح وہ اپنے فرائض بخوبی انجام دے سکتے ہیں۔

 خدا ترس

نگران کو انسانی تعلقات کے امور سے واقف ہونا چاہئے۔ کامیاب نگرانی کیلئے انسانی تعلقات کا فن ناگزیر ہے۔

طریقہ کار

نگران کا طریقہ کار اور رویہ لچکدار ہونا چاہئے تا کہ وہ وقت کا ساتھ دے سکے وہ اپنے ہر ماتحت کی ضروریات اور مشکلات کو سمجھے۔

ہم أمید کرتے ہیں آپ کومعاشرتی منصوبہ بندی اور نگرانی  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                

👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

    MUASHYAAAT.COM

………معاشرتی منصوبہ بندی اور نگرانی   ………

Leave a comment