معاشرتی منصوبہ بندی ⇐ منصوبہ بندی کسی بھی کام کیلئے راہ عمل ہے۔ جس پر چل کر دشواریوں پر قابو پایا جا سکتا ہے اور مقاصد کو حل کیا جاسکتا ہے۔ لیکن ان کیلئے سب سے پہلے منصوبہ تیار کر کے مختلف اکائیوں کیلئے جگہ متعین کی جاتی ہے۔ کیونکہ منصوبہ بندی کا کارکردگی سے بڑا گہرا تعلق ہے۔ ایسے کام جو پہلے سے کسی خاکے یا منصوبے کے تحت انجام نہیں دیئے جاتے اکثر ناکامی کا موجب بنتے ہیں۔
تعریف
معاشرتی منصوبہ بندی کی فطری طور پر ہر شخص بہتر حال اور مستقبل کا خواہاں ہوتا ہے تا کہ پر سکون زندگی گزار سکے۔ لیکن ضروریات اور خواہشات کی کثرت اور ذرائع وسائل کی قلت بہت سے مسائل کوجنم دیتی ہے۔ چنانچہ وہ طریقہ کار جس کے تحت ہم اپنی ضروریات کو ذرائع وسائل کے مطابق ڈھالتے ہیں۔ منصوبہ بندی کہلاتا ہے۔
اڈوم کے مطابق
معاشرتی منصوبہ بندی سماجی ترقی کا ذریعہ ہے۔ جس کا اطلاق نہ صرف حکومت کے مختلف شعبوں میں ہوتاہے کہ ہم اپنی روز روزندگی میں بھی اسکا اطلاق کرکے اپنی زندگی بہتر بناسکتے ہیں۔
کارل من ہیم لکھتے ہیں
بہت سے مسائل انسان کے خود پیدا کردہ ہوتے ہیں۔ لہذا ی اور جامع منصوبہ بندی کے ذریعے اپنے حال اور مستقبل کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
جواہر لال نہرو کے خیال میں
منصوبہ بندی سے مراد فہم و اوراک کی بدولت حقائق و واقعات کی نوعیت جاننا اور ان کو حل کرنے کیلئے راستہ تلاش کرتا ہے۔
سماجی ترقی کیلئے معاشر تیف منصوبہ بندی کی ضرورت
منصوبہ بندی کا تعلق بنیادی طور پر مندرجہ ذیل باتوں سے ہوتا ہے۔
مقاصد کا تعین
طریقوں کی نشاندہی
کسی علاقے کی معاشرتی بہبود کی تنظیم منصوبہ بناتی ہے کہ آئندہ سال وہ دو نئے پرائمری سکول کھولے گی ۔ اب اس منصوبے کی تکمیل کیلئے اس تنظیم کی یہ منصوبہ بندی مذکورہ دو مراحل سے گزرے گی تو منصوبہ مکمل ہوگا۔ یعنی سب سے پہلے اس کے نزدیک ایک مقصد ہے کہ وہ اپنے علاقے میں دو نئے سکول کھولے گی۔ دوسرا اب وہ کن طریقوں پر عمل کر یگی تو سکول مکمل ہونگے۔ چنانچہ و تعظیم منصوبہ بندی کرتی ہے کہ آئندہ سال علاقے میں دو نئے پرائمری سکول کھولے جائیں گے۔ ان کی لاگت تنظیم اپنی مدد آپ کے اصول کے تحت خود برداشت کریگی۔ معاشرتی منصوبہ بندی فلاہی تنظیم کا ایک اہم جزو ہے۔ جس کا تعلق براہ راست سماجی فیصلے کرنے سے ہے۔
معاشرتی منصوبہ بندی کی اہمیت معاشرتی منصوبہ بندی کیوں کی جاتی ہے
معاشرتی ترقی کو متحرک کرنے والے بنیادی عناصر میں سب سے زیادہ اہمیت کا حامل عنصر منصوبہ بندی ہے۔ یہ سیاسی معاشرتی ، مذہبی اور تعلیمی ترقی کی بنیاد ہے۔ منصوبہ بندی کا تعلق زندگی کے ہر شعبے میں کام کرنے والوں سے بہت گہرا ہوتا ہے۔ اس لئے بغیر منصوبہ بندی کے معاشرتی بہبود کے کاموں کی تکمیل مشکل اور بہت حد تک ناقص ہوتی ہے۔ کیونکہ منصوبہ بندی کے ذریعے متعین مقاصد کے حصول کیلئے صحیح ذرائع استعمال کئے جائے ہیں۔ نیز ان ذرائع کو ترقی دی جاتی ہے۔ چنانچہ مثالی نظم و نسق کیلئے منصوبہ بندی کو ایک بنیاد تسلیم کیا جاتا ہے تا کہ معاشرتی نظام کی تمام خامیاں دور ہو جائیں۔
معاشرتی منصوبہ بندی کے اصول معاشرتی منصوبہ بندی کس طرح کی جاتی ہے
منصوبہ بندی ایک مسلسل عمل ہے اس لئے معاشرتی منصوبہ بندی کرتے وقت مندرجہ ذیل اصولوں کو مد نظر رکھنا چاہئے۔
متغیرہ مقاصد
منصوبہ بندی کرتے وقت متغیرہ مقاصد کے ساتھ ساتھ معاشرے کے حالات اور رسم ورواج کو مد نظر رکھنا چاہئے ۔
سائنٹیفک
منصوبہ بندی ہر سطح پر ہونی چاہئے۔ صرف اونچی سطحوں پر ہونا کافی نہیں۔ اچھی منصوبہ بندی کیلئے ضروری ہے کہ وہ صحیح اور سائنٹیفک ہو۔
ذرائع وسائل
منصوبہ بندی کرتے وقت ذرائع وسائل کا صحیح تخمینہ لگایا جائے ۔ منصوبہ بندی کرتے وقت ضروریات زندگی میں بنیادی ضروریات کو اولیت دی جائے۔
قیاس آرائیوں
منصوبہ بندی کی بنیاد خیالات اور قیاس آرائیوں کی بجائے تحقیق اور حقائق پر رکھی جائے۔ معاشرہ دیگر بے جان اشیاء کی طرح جامدو ساکن نہیں ہے بلکہ تغیر پذیر ہے۔ علاوہ ازیں لوگ اپنے ماحول میں تبدیلیاں پیدا کرتے ہیں
لچک
اس لئے منصوبہ بندی میں لچک ہونی چاہئے۔ تاکہ بوقت ضرورت تھوڑی بہت تبدیلی کی جاسکے۔
منصوبہ بندی کرتے وقت لوگوں کی تعداد اور ذرائع وسائل کا صحیح اندازہ لگایا جائے۔
منصوبہ بندی کا طریقہ سادہ اور عام فہم ہونا چاہئے۔
منصوبہ بندی کیلئے جائزہ شرط ہونا چاہئے۔
سماجی ترقی میں کردار
معاشرتی منصوبہ بندی کے اہم وظائف مندرجہ ذیل ہیں۔
حقائق کو جمع کرنا
ہرادارہ اپنے مقاصد کو مدنظر رکھ کر اپنا پروگرام مرتب کرتا ہے۔ پروگرام مرتب کرنے سے پہلے تمام ضروری معلومات جمع کی جاتی ہیں یہ معلومات مختلف طریقوں سے حاصل کی جاتی ہیں مثلا تحقیق کے ذریعے ، جماعت کی معاشرتی، معاشی اور مذہبی اعتبار کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔ جس کی روشنی میں خدمات فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جاتے ہیں۔
مسائل کا تجزیہ کرنا اور ضروریات کا تعین کرنا
ہر ادارہ کا تجزیہ کر کے ضروریات کا تعین کرتا ہے اور اس لحاظ سے خدمات مہیا کی جاتی ہیں اور ان کے پروگراموں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔۔
مناسب حل کی تلاش
ہر ادارہ جماعت کی ضروریات کا تعین کرنے کے بعد جماعت کے وسائل کی روشنی میں مناسب حل کے لیے مشور ہ دیتا ہے۔
منصوبہ بندی میں مسائل کا تعین کرنا
ہر ادارہ اپنے مقاصد اور جماعت کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ایک منصوبہ بناتا ہے۔ مختلف پروگراموں کے اخراجات کا جائزہ لیتا ہے اور کاموں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایک واضح پالیسی مرتب کرتا ہے۔
ادارے کی تنظیم
منصوبہ بنانے کے بعد اس پر عمل درآمد کرنے کے لیے ایک تنظیمی ڈھانچہ تیار کیا جاتا ہے۔ کارکنوں میں مختلف کام تقسیم کر دیئے جاتے ہیں اور ہر شخص کو اس کے فرائض سے آگاہ کر دیا جاتا ہے۔
سٹاف کی تقرری
اسے بھی ہمیں منصوبہ بندی کے اہم وظائف میں تسلیم کرنا چاہئے ۔ اس کے لیے ایک شعبہ قائم کیا جاتا ہے۔ جو ملازمین کی تقرری کے لیے پالیسی مرتب کرتا ہے۔ ان کی ترتیب ، ترقی ، چھٹیوں ، ریٹائرمنٹ پر خاستگی کے اصولوں کو مرتب کرتا ہے۔ یہی شعبہ کارکنوں کی کارکردگی کا ریکارڈ رکھتا ہے۔ ان کی ترتیب کا انتظام بھی کرتا ہے۔
سٹاف کے اخراجات کی نگرانی
یہ تمام شعبوں کی نگرانی اور ان میں رابطہ بھی قائم رکھنے کے لیے اصول مرتب کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ادارے کے تمام پروگرام کے لیے ریکارڈنگ یعنی اخراجات کا حساب کتاب اور مالی امداد حاصل کرنے کے وسائل کے لیے بھی سفارشات دیتے ہیں جو بعد میں ایک واضح پالیسی کی شکل اختیار کرتے ہیں۔ اس طرح معاشرتی منصوبہ بندی کرتے وقت اپنے ادارے کی پالیس کو بھی مدنظر رکھتے ہیں۔ کسی بھی ادارے کے مقاصد، پالیسی، پروگرام اور ضابطے منصوبہ بندی کی بنیادی کڑی ہوتے ہیں۔
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “معاشرتی منصوبہ بندی“ کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ
…….معاشرتی منصوبہ بندی …….