معاہدہ شراکت

معاہدہ شراکت شراکتی کاروبار کے منصوبے کے آغاز میں تمام شرکاء ایک دوسرے کے ساتھ اعتماد اور نیک نیتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کے جذبات میں کسی قسم کا ہیجان نظر نہیں آتا ۔ مگر مستقبل قریب یا بعید میں ان کے جذبات میں کئی قسم کی تبدیلیاں آنے لگ جاتی ہیں۔ وہی شرکا ء ایک دوسرے کے خلاف زہرا گلتے ہیں اور خدشات کا اظہار کرتے ہیں۔ بعض دفعہ اختلافات اس حد تک پہنچ جاتے ہیں کہ بعض شرکا ء ایک دوسرے کا وجود بھی برداشت نہیں کر سکتے ۔ ان حالات میں معاہدہ شراکت کی موجودگی اختلافات رفع کرنے کے لئے ایک واسطہ کا کام دیتی ہے۔ زبانی معاہدہ کسی صورت میں بھی مستحسن نہیں ہمیشہ تحریری طور پر معاہدہ ہی کارگر ثابت ہوتا ہے۔ اس کی موجودگی میں کشمکش بھی ختم ہو جاتی ہے۔ اور کاروبار کو نقصان بھی نہیں پہنچتا۔

معاہدہ شراکت

کاروبار کی ترویج و ترقی

کاروبار کی ترویج و ترقی کے لئے ماحول سازگار ہونا بہت ضروری ہے ۔ جب ماحول مکدر ہو جائے تو کاروبار بھی زوال پذیر ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ اگر ایک دفعہ کا روباری تنظیم کی بنیادیں کھوکھلی ہو جائیں تو انہیں بنیادوں پر کاروبار کی عمارت کا دوبارہ استوار ہونا مشکل ہوتا ہے۔ شرکاء کی باہمی مناقشت تنظیم کو دیمک کی طرح کھا جاتی ہے۔ اختلاف رکھنے والے شرکاء مستقبل میں عواقب سے بے خبر ہو کر اپنی اپنی آن کا مقام زیادہ مقدم سمجھتے ہیں اور ایک دوسرے پر بالا دستی حاصل کرنے کے لئے ہر قسم کے حربے استعمال کرتے ہیں۔ یہی کا روبار کی شہ رگ پر ایک تیز دھار خنجر کا کام کرتا ہے۔

معاہدہ شراکت کی شرائط

مذکورہ بالا حالات پر قابو پانے کیلئے تحریری معاہدہ شراکت کا تعین کر لیا جاتا ہے۔ یہ معاہدہ شراکت ان تمام شرائط اور کاروباری امور کا آئینہ دار ہوتا ہے۔ جو کہ تمام شرکاء کی موجودگی میں طے کئے جاتے جوکہ ہیں۔ معاہدے کی شرائط کاروبار کی نوعیت ، جسامت اور شرکاء کو تفویض شدہ ذمہ داریوں کی روشنی میں احاطہ تحریر میں لائی جاتی ہیں۔ معاہدہ شراکت میں عموماً درج ذیل شرائط موجود ہوتی ہیں۔

فرم کا نام اور پتہ

فرم کا نام اور پتہ بعینہ وہی ہوتا ہے جو رجسٹریشن کے وقت ریکارڈ میں موجود ہوتا ہے۔

فرم کا نام اور کاروبار کی نوعیت

فرم کا نام یا تو کاروبار کی مناسبت سے ہوتا ہے یا شرکاء کے اسماء کے نام پر رکھا جاتا ہے۔ نام رکھتے وقت اس بات کا خاص طور پر خیال رکھا جاتا ہے کہ اس کے متوازی نام پہلے سے کسی اور فرم کا موجود نہ ہو، ورنہ ذو معنویت سے کئی قسم کے لین دین کے غلط ہونے کا احتمال ہے۔

سرمایہ

مشرکاء کے انفرادی اور اجتماعی سرمائے کی تفصیل تحریر ہوتی ہے۔ اگر نقدی کے عوض دوسرے اثاثہ جات قابل قبول ہوں تو ریکارڈ میں ان شرکاء کی طرف سے دیئے گئے اثاثوں کی تفصیل درج ہو گی۔

مزید سرمایہ اور اس کی فراہمی کا طریق کار

معاہدے میں اس بات کی وضاحت کر دی جاتی ہے۔ کہ اولین طور پر کی گئی سرمایہ کاری کے علاوہ مزید سرمایہ شامل کرنے کی گنجائش اور نفع و نقصان کی تقسیم کار کی کیا نسبت ہوئی ۔ نیز حاصل شدہ نفع سرمائے میں شامل ہوگا یا نکال لیا جائے گا۔

نفع و نقصان کی تقسیم کا تناسب

شرکاء کے نفع و نقصان متعین کر دیے جاتے ہیں۔ خاص کسروں کے حساب سے تقسیم ہوں گے یا سرمایہ جات کی نسبت سے ہوں گے۔ اگر کوئی شریک انفرادی طور پر کاروبار کا کوئی کام سر انجام دے رہا ہو تو اس کا معاوضہ کس طرح سے ادا ہو گا ۔

برداشتہ کی سہولت

ضرورت پر شرکاء کو برداشتہ کی سہولت ہوگی اگر ہوگی تو بنا سود یا سود ادا کرنا ہوگا ۔ مزید یہ بھی واضح کر دیا جاتا ہے کہ برداشتہ بصورت نقدی ہو گا یا بصورت مال ہوگا۔

انتظامی امور اور کاروباری ذمہ داریاں

کاروبار کے انتظام و انصرام کے لئے تمام کے تمام شرکاء موزوں نہیں ہوں گے۔ جن شرکاء کے کندھوں پر زائد بوجھ ڈالا جارہا ہے ان کو معاوضہ کی ادائیگی کا طریقہ کار کیا ہوگا۔

حسابات کو رکھنے اور جانچ پڑتال کے طریقوں کی توضیح

شراکتی تنظیم میں اگر چہ حسابات کی تشریح نہیں کی جاتی تاہم کاروبار کی مالی حالت کا جائزہ لینے کے لئے حساب و کتاب رکھا بھی جاتا ہے اور جانچ پڑتال کے طریقوں کی وضاحت بھی کر دی جاتی ہے۔

فرم کی توسیع

ہیڈ کوارٹر کے علاوہ کن کن مقامات پر شاخیں کھولی جائیں گی اور ان شاخوں میں انتظام و انصرام کا کیا طریق کار ہوگا۔

بنگ سے لین دین کا اختیار

حسابات کا لین دین عموماً بنک کی معرفت ہوتا ہے۔ لین دین کی عمل گیری کے سلسلے میں چند شرکاء کو ہی اختیار دیئے جاتے ہیں۔ لہذا معاہدے میں ان کی نشاندہی کر دی جاتی ہے۔ بنک کے متعلقہ کا غذات میں با قاعدہ اندراجات کے ذریعے متعلقین کو اختیارات مل جاتے ہیں۔

معاہدہ شراکت میں کی بیشی اور ترمیم کی گنجائش

کاروباری دنیا کے علاوہ عام معاشرتی اور معاشی حالات رو بہ تبدیل رہتے ہیں۔ تنظیم اگر اپنے بنائے ہوئے اصولوں میں ترمیم یا کچک کی گنجائش نہ رکھے تو کاروبار جلد ہی روبہ زوال ہو جائے گا۔ حالات کی تبدیلی کے پیش نظر معاہدہ شراکت کی شقوں میں ترمیم اور پچک کی گنجائش کا روبار کے فروغ کی ضمانت ہے۔

نیے شریک کی شمولیت

رواں شراکتی کاروبار میں اگر کوئی نیا شریک شامل ہونے کا ارادہ رکھتا ہو تو اس کی شرائط تحریر کر لی جاتی ہیں۔ جب شرائط موجود ہوں گی تو کوئی شریک بھی اپنے ذاتی عناد کی خاطر شرائط میں کمی بیشی نہ کر سکے گا اور شرائط کا پابند ہوگا۔

ساکھ

سا کھ  کاروبار کا غیر مرئی لیکن قیمتی اثاثہ ہے۔ شرکاء کی سخت محنت اور زیادہ نفع پر ساکھ بھی زیادہ ہو جاتی ہوگیا ا ہے کا روبار کی جس قدر ساکھ ہو گی اس قدر ہی شہرت بڑھتی جائے گی۔ جب جاری کا روبار میں نیا شریک ہوتا ہے تو اس کو اس کی شمولیت کے وقت ساکھ کی قدر اندازی کر لی جاتی ہے اور اسے اپنے حصے کی ادائیگی قائم اثاثے کی صورت میں ادا کرنی پڑتی ہے۔

شرکاء کا انتقال یا سبکدوشی

یہ دنیا کا رگاہ حیات و موت ہے۔ کیسی بھی شریک کی بصورت انتقال یا سبکدوشی کا روبار سے علیحدگی ہو سکتی ہے ۔ لہذا حفظ ما تقدم یہ شرائط بھی تحریر میں لائی جاتی ہیں کہ انتقال کر جانے والے شریک کا اثاثہ یہ دنیا کارگاه حیات و موت اس کے ورثاء میں کس طرح تقسیم ہوگا ۔ نیز اگر کوئی شریک کا روبار سے سبکدوش ہو رہا ہو تو اس کو اثاثہ کسی طرح ادا کیا جائے گا۔

تعیناتی ثالث بصورت تنازعہ

یہ جہاں کارگاہ حیات و موت کے ساتھ ساتھ رزم خیر و شر بھی ہے۔ بعض جگہ معمولی چیز بھی نزاع کا باعث بن سکتی ہے۔ شرکاء اس نزاع کو طول دے دے کر کاروبار کو بہت بڑا نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ معاہدہ شراکت میں نزاع کو ختم کرنے کے لئے ثالث کی تعیناتی کی نشاندہی کر دی جاتی ہے۔ تا کہ اوائل میں ہی اس شخص پر سب کا اتفاق ہو۔ اس طرح معاہدہ شراکت میں ایسے شخص کا نام تبدیل کر دیا جاتا ہے ۔ جو شخص متنازع فیہ نہ ہو اور تمام شرکاء اس کے فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کر دیں۔

ہم أمید کرتے ہیں آپ کو "معاہدہ شراکت"  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔

MUASHYAAAT.COM 👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

MUASHYAAAT.COM

Leave a comment