نمونہ بندی کیا ہے ⇐ عام طور پر لوگ اپنے مختصر سے تجربہ کی بنا پر اردگرد کے لوگوں اور حالات سے متعلق کسی اہم نتیجہ پر پہنچ جاتے ہیں۔ دوسرے لفظوں میں وہ چند لوگوں کا نمونے کے طور پر تجزیہ کرتے ہیں اور اس کا اطلاق تمام لوگوں پر کر دیتے ہیں۔ اسی طرح سے کسی بھی چیز کے بارے میں کوئی نتیجہ اخذ کرنے کیلئے وہ اس کا تھوڑا سا حصہ بطور نمونہ پرکھتے ہیں اور اس چیز کے مکمل خواص جان لیتے ہیں
طریق کار
گندم کے ایک ڈھیر کو جانچنے کیلئے عام طور پر وہ گندم کے دانوں کی ایک مٹھی سے پرکھ کر گندم کا اندازہ کر لیتے ہیں کہ اس میں کوئی ملاوٹ تو نہیں یا اس میں جڑی بوٹیوں کے کتنے فیصد بیچ شامل ہیں۔ کھانا پکاتے وقت باور چی دیگ میں سے ایک پیچ نکال کر دیگ کے پکنے کا اندازہ کر لیتا ہے۔
کسی چیز کے جائزے کیلئے
ان تمام مثالوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے لوگ عام طور پر کسی چیز کے جائزے کیلئے اس کا تھوڑا سا حصہ استعمال کرتے ہیں ۔
حاصل
اس حصے کو نمونہ کہتے ہیں اس حصے کو حاصل کرنے کے طریق کار کو نمونہ بندی کا نام دیا جاتا ہے۔
نمونہ بندی کی تعریف
کولنگز کے مطابق نمونہ چند ارکان کا وہ گروہ ہے جو کہ تمام جمعیت یا کائنات کی نمائندگی کرتا ہے۔ جمعیت یا کائنات سے مراد و تمام افراد واقعات یا اشیاء ہیں جن میں سے نمونہ اخذ کیا جاتا ہے اور کسی بھی کائنات یا جمعیت سے چند ارکان کا نمونہ اخذ کرنے کا طریقہ نمونہ بندی کہلاتا ہے۔ علم عمرانیات میں جس جمعیت سے نمونہ اخذ کیا جاتا ہے عام طور پر اسے کائنات کہتے ہیں۔
نمونہ بندی کی ضرورت وافادیت
نمونہ بندی کی ضرورت مندرجہ ذیل وجوہات کی بنا پر پیش آتی ہے۔
کائنات کی وسعت
عام طور پر ہماری معاشرتی تحقیق کی کائنات اتنی وسیع ہوتی ہے کہ اس پر آسانی سے کنٹرول نہیں کیا جا سکتا اور اگر کائنات پر مکمل ضبط حاصل نہ ہو تو تحقیق کے نتائج اعتمادیت کے حامل نہیں ہوتے لہذا اس مشکل پر قابو پانے کیلئے نمونہ بندی کی ضرورت پیش آتی ہے۔
تربیت یافتہ عملے کی کمی
پوری کائنات کا مطالعہ کرنے کیلئے بہت زیادہ تربیت یافتہ افراد کی ضرورت ہوتی ہے جو عام حالات میں ممکن نہیں ہوتا۔ اس کمی کو پورا کرنے کیلئے نمونہ بندی کا سہارا لیا جاتا ہے۔
وسائل کی کمی
عام طور پر تحقیق کرنے والوں کے پاس وسائل نہیں ہوتے کہ وہ پوری کائنات کا مطالعہ کر سکیں۔ اس لئے معاشرتی تحقیق میں نمونہ بندی کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ ۔
وقت کی کمی
پوری کائنات کے مطالعے کیلئے بہت زیادہ وقت درکار ہوتا ہے اور یہ وقت عام طور پر سالوں پر محیط ہوتا ہے وقت کی کمی کے پیش نظر معاشرتی تحقیق میں نمونہ بندی کی جاتی ہے۔
مالی وسائل کا صیحح استعمال
پوری کائنات کا مطالعہ کرنا مقصود ہو تو وقت دوسرے وسائل کے ساتھ ساتھ بہت سے مالی وسائل کو بھی بروئے کار لانا پڑتا ہے
وجوہات کے پیش نظر
لہذا کم خرچ اور بالانشیں کے اصول پر عمل پیرا ہونے کیلئے نمونہ بندی ایک اہم ذریعہ ہے۔ مندرجہ بالا وجوہات کے پیش نظر جس کائنات کا مطالعہ مقصود ہ
کائنات کی نمائندگی
اس کے چند افراد کو بطور نمونہ منتخب کر لیا جاتا ہے جیسا کہ نمونہ کی تعریف سے ظاہر ہوتا ہے۔ یہ پوری کائنات کی نمائندگی کرتا ہے۔ لہذا اس سے حاصل شدہ معلومات تمام کائنات کے بارے میں صحیح اطلاع فراہم کرتی ہیں۔
نموند بندی کی شرائط
نمونہ بندی کرتے وقت جن اہم باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے وہ درج ذیل ہیں
نمونہ کائنات کی صحیح نمائندگی کرتا ہو
نمونے کا سائز اتنا ہو کہ اس سے تصحیح کی جاسکے یعنی نمونہ بہت چھوٹا ہو اور نہ بہت بڑا بلکہ نمونے کا سائز اتنا ہو کہ اسے نمونہ شمار کیا جاسکے۔
نمونہ بندی کی اقسام
عمرانیات میں عام طور پر دو اقسام کی نمونہ بندی کی جاتی ہے۔ یہ اقسام مندرجہ ذیل ہیں۔
ساده اتفاقی نمونہ بندی
طبقه دار نمونہ بندی
ان دونوں کی تفصیل درج ذیل ہے
ساده اتفاقی نمونہ بندی
یہ کسی کا ئنات یا جمعیت سے نمونہ حاصل کرنے کا وہ طریقہ ہے جس میں کائنات سے یا جمعیت کے ہر رکن کے چناؤ کا برابر امکان ہوتا ہے یعنی ہر رکن کو نمونہ میں شامل ہونے کا یکساں موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ یہ بات قابل غور ہے کہ اس قسم کا چناؤ کرنے سے پہلے کائنات کی حد بندی کر لی جائے۔
کائنات
اگر ہم کسی اسکول کی چوتھی جماعت کے بچوں پر تحقیق کر رہے ہیں تو ہماری کائنات چوتھی جماعت کے ان تمام بچوں پر مشتمل ہو گی جن کا نام سکول کے حاضری رجسٹر میں درج ہوگا ۔ فرض کریں کہ ہماری کائنات ایک سو افراد پر مشتمل ہے ہر افرد کےچنے جانے کا امکان 1/100 ہو گا اور اگر ہم پہلے چنے گئے فرد کو کا ئنات سے نکال دیں
جمہوریت
اس کے بعد دوسرے فرد کے چنے جانے کا امکان 1/99 ہو گا۔ اس کو ایک سادہ اتفاقی نمونہ کہا جا سکتا ہے کیونکہ یہ کائنات کا نمائندہ ہے یعنی کسی نمونہ و ہم واقعی نمائندہ کہ سکتے ہیں بشرطیکہ یہ کائنات سے اتفاقی طریقہ کی بنا پر اخذ کیا گیا ہو غیر سادہ اتفاقی نمونہ کسی کائنات کا نمائندہ بھی ہو سکتا ہے اور غیر نمائندہ بھی۔ ایک نمونہ جسے اتفاقی طریقہ سے حاصل کیا گیا ہو
سادہ اتفاقی نمونہ
کسی ایک کو منتخب کرتے وقت دوسرے ارکان کی نسبت زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی ۔ یعنی یہ طریقہ جمہوریت کا طریقہ ہے جس میں تمام ارکان منتخب کرنے والی کچہری کے سامنے برابر حیثیت رکھتے ہیں۔ سادہ اتفاقی نمونہ میں یہ بات بھی غور طلب ہے کہ کائنات کے جملہ ارکان کے خواص میں تقریباً تقریبا یکسانیت پائی جاتی ہو۔
گاؤں کی کل آبادی
ارکان میں یکسانیت نہیں پائی جاتی تو ہمارے نتائج میں اتفاقی غلطی کا امکان بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے جو نتائج کی افادیت پر اثر انداز ہوتا ہے یعنی سادہ اتفاقی نمونہ بندی کیلئے ضروری ہے کہ جس کائنات سے یہ نمونہ حاصل کیا جا رہا ہے اس کا ئنات کے خواص ایک جیسے ہوں۔ مثال کے طور پر اگر کسی گاؤں کے لوگوں کا مطالعہ کرنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے ضروری ہے ان تمام افراد میں تفاعل کی خاصیت موجود ہو۔
ضروریات زندگی
وہ سب ایک ہی گاؤں میں رہتے ہوں اور سب کو ضروریات زندگی کی یکساں سہولتیں میسر ہوں۔ اب اگر اس گاؤں کی کل آبادی سے جو افراد سادہ نمونہ بندی کیلئے منتخب کریں گے اور تحقیق کے بعد جو نتائج برآمد ہوں گے وہ اس گاؤں کی پوری کی پوری آبادی پر لاگو ہوں گے کیونکہ جو افراد ہم نے پورے گاؤں میں سادہ نمونہ بندی کے ذریعے ےچنے ہیں وہ اس پورے گاؤں کی نمائندگی کرتے ہیں اور جو خواص ان میں پائے جاتے ہیں وہاں کے تمام رہنے والوں میں ہوں گے۔
نمایاں فوائد
سادہ اتفاقی نمونہ بندی کے درج ذیل فوائد نمایاں نظر آتے ہیں اس طرح کی نمونہ بندی پر لاگت یعنی خرچ کم ہوتا ہے سادہ اتفاقی نمونہ بندی میں نمونہ بڑی آسانی سے حاصل کیا جا سکتا ہے
اطلاق
سادہ اتفاقی نمونہ بندی کے جو نتائج برآمد ہوتے ہیں ان کا اطلاق پوری کائنات پر ہوتا ہے کیونکہ اس کائنات میں ایک ہی قسم کے خواص موجود ہوتے ہیں سادہ نمونہ بندی کے ذریعے تحقیق کرنا بہت آسان ہو جاتا ہے۔ اس طرح کی تحقیق کیلئے زیادہ عملہ بھی درکار نہیں ہوتا
سادہ اتفاقی نمونہ بندی کے نقائص
سادہ نمونہ بندی کے ذریعے کائنات سے جو نمونہ حاصل کیا جاتا ہے وہ پوری کائنات کی نمائندگی نہیں کرتا کیونکہ ہو سکتا ہے اس کا ئنات میں ایک ہی طرح کے خواص موجود نہ ہوں۔
تحقیق کے حاصل شدہ نتائج
اس تحقیق کے حاصل شدہ نتائج بھی پوری کائنات پر لاگو نہیں ہوں گے اس طریقہ سے جو نمونہ کا ئنات سے لیا جاتا ہے وہ اتفاقیہ نہیں ہوتا
طبقه دار نمونہ بندی
اس قسم کی نمونہ بندی اس وقت عمل میں لائی جاتی ہے جب کائنات میں یکسانیت نہ ہو۔ طبقہ وارنمونہ بندی میں ہم کائنات کو مختلف طبقوں میں تقسیم کر دیتے ہیں اور پھر ہر طبقہ سے علیحدہ علیحدہ نمونہ حاصل کرتے ہیں۔ اس طرح سے کی گئی نمونہ بندی کو طبقہ دار نمونہ بندی کہا جاتا ہے۔
پیچیدگی
اس طرح جب ہم ان تمام نمونوں کو اکٹھا کرتے ہیں تو جو نمونہ حاصل ہوتا ہے وہ پوری کائنات کی نمائندگی کرتا ہے کیونکہ ہمارا نمونہ کائنات کے ہر طبقہ کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس لئے اس قسم کی نمونہ بندی سے جو پیچیدگی سادہ نمونہ بندی میں تھی وہ ختم ہو جاتی ہے اور کائنات کے ہر گروہ کو نمونے میں شامل ہونے کا موقع ملتا ہے۔ نیچے مثال کی مدد سے طبقہ دار نمونہ بندی کو ظاہر کیا گیا ہے۔ یہ نمونہ بندی نشاط ملز کالونی فیصل آباد کے رہائشی لوگوں کی ہے۔
نوٹ
اس مثال میں کائنات کی حد بندی اس طرح سے کی گئ ہے کائنات ان افراد پر عمل ہوگی جو کہ دہہی علاقوں سے آکر نشاط ملز کالونی میں آباد ہوئے ہیں
کائنات کی حد بندی
اور کم از کم ان کو تین سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔ یاد رکھیں کہ نمونہ حاصل کرنے سے پہلے جیسا کہ سادہ اتفاقی نمونہ بندی میں ذکر کیا گیا تا کائنات کی حد بندی ضرور کرلیں۔
طبقہ دار
اوپر دی گئی مثال میں ہر مکان کی قسم کے مطابق طبقہ دار نمونہ بندی کی گئی ہے۔
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “نمونہ بندی کیا ہے“ کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ
……..نمونہ بندی کیا ہے ……..