کارو بار کا انتخاب

کارو بار کا انتخاب جب کوئی آجر کا روبار شروع کرتا ہے تو اس کا بنیادی مقصد نفع کمانا ہوتا ہے نفع کا انحصار کاروبار کے صح انتخاب پر ہے۔ کاروبار کا انتخاب ایک پیچیدہ مسئلہ ہے اس لئے جب آجر کوئی کاروبار شروع کرتا ہے تو اسے بہت سوچ و بچار کے بعد یہ فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ اسے کون سا کا روبار شروع کرنا چاہیے ۔ کاروبار خواہ مال کی تیاری کا ہو یا تیار شدہ مال کی خرید و فروخت کا آجر کو مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھنا چاہئے۔

کارو بار کا انتخاب

  • کاروبار کی تشکیل
  • قابلیت
  • سرمایہ کی مقدار
  • اشیاء کی طلب
  •  کاروبار کی وسعت پذیری
  • نفع کی شرح

سرمایہ کی مقدار

کسی بھی قسم کے کاروبار کا انتخاب کرنے سے پہلے آجر سرمایہ کی مقدار کو مد نظر رکھتا ہے۔ 1 کاروبار اگر اشیاء کی پیدائش کا ہو فیکٹری کی عمارت ، مشینری کی خریداری ، خام مال کی فراہمی ملازمین کی تنخواہوں اور متفرق اخراجات کے لئے سرمایہ درکار ہوتا ہے۔  کاروبار اگر تیار شدہ مال کی خرید و فروخت کا ہو تو مال کی خریداری دکان کی سجاوٹ ، ملازمین کی تنخواہوں اور روزمرہ اخراجات کے لئے سرمایہ درکار ہوتا ہے۔ -3- مال کی تیاری کے لئے زیادہ سرمائے کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ تیار شدہ مال کی خرید و فروخت کے لئے نسبتا کم سرمائے کی ضرورت ہوتی ہے۔ کاروبارا گر محدود پیمانے پر شروع کیا جائے تو اس کے لئے تھوڑے سرمائے کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ وسیع پیمانے پر کاروبار شروع کرنے کے لئے کثیر سرمایہ درکار ہوتا ہے۔ آجر کا روبار کا انتخاب کرتے وقت سرمائے کی مقدار کو مد نظر رکھتا ہے اور ایسے کاروبار کو منتخب کرتا ہے جس کے لئے وہ آسانی سے سرمایہ فراہم کر سکے۔

کاروبار کی تشکیل

کاروبار کی تشکیل ایک اہم مسئلہ ہے اس لئے کاروبار کا انتخاب کرتے وقت اس کی تشکیل کو مد نظر رکھا جاتا ہے اور ایسے کاروبار کوترجیح دی جاتی ہے۔ جسے آسانی سے شروع کیا جا سکتا ہو۔ اور جس کے لئے زیادہ جاسکتا اور قانونی پیچیدگیاں نہ ہوں تا کہ کاروبار کی تشکیل میں کم وقت صرف ہو اور کسی قسم کی دقت پیش نہ آئے ۔

اشیاء کی طلب

آجکل بیسیوں قسم کی اشیاء کا لین دین کیا جاتا ہے۔ آجر جب کاروبار کا انتخاب کرتا ہے تو اشیاء کی طلب کا جائزہ لیتا ہے۔ اور ایسی شے کا کاروبار منتخب کرتا ہے جس کی مانگ زیادہ ہو اشیاء کی طلب زیادہ ہو سکتی ہے اس لئے کاروبار کو شروع کرنے سے پہلے ان لوگوں کی قوت خرید کا جائزہ لینا بھی ضروری ہے۔ جن لوگوں کے لئے آجر اشیاء تیار کرنا چاہتا ہے۔ وہ اشیاء جو ضروریات زندگی میں اہم ہوں ان کی طلب غیر لچکدار ہوتی ہے لیکن جن چیزوں کا تعلق تعیشات زندگی سے ہو ان کی طلب زیادہ لچکدار ہوتی ہے۔ اس لئے کسی بھی قسم کے کاروبار کا انتخاب کرتے وقت آجروں کو اشیاء کی مانگ کا جائزہ ضرور لے لینا چاہئے۔

آجر کی قابلیت

ہر ایک کاروبار کے لئے ایک خاص قسم کی قابلیت اور صلاحیت درکار ہوتی ہے۔ اس لئے کاروبار کا انتخاب کرتے وقت آجر کے لئے یہ دیکھنا بھی ضروری ہے کہ کاروبار اس کی طبیعت کے مطابق ہو اور کا روبار کو کامیابی سے چلانے کے لئے اس میں مناسب صلاحیت اور قابلیت موجود ہو تمام آجر تجر به انتظامی قابلیت اور دور اندیشی کے لحاظ سے ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں۔ اس لئے آجر جب کوئی کاروبار شروع کرنا چاہتا ہے تو اپنی قابلیت اور تربیت کو مد نظر رکھتا ہے اور اپنے لئے وہی کا روبار منتخب کرتا ہے جس کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کی قابلیت اس میں موجود ہو مثال کے طور پر اگر آجر بہت زیادہ انتظامی قابلیت کا مالک ہو، تربیت یافتہ ہو، دور اندیش ہو اور کاروباری تجربہ کا حامل ہو تو وہ وسیع پیمانے پر کاروبار شروع کر سکتا ہے۔ اور اگر آجر زیادہ انتظامی صلاحیت کا مالک نہ ہو تو پھر محدود پیمانے پر ہی کا روبار شروع کر سکتا ہے۔

کاروبار کی وسعت پذیری

جب آجر کسی کا روبار کا انتخاب کرتا ہے تو ایسے کاروبار کو ترجیح دیتا ہے جس کو بوقت ضرورت وسعت دی جا سکے کیونکہ یہ ممکن ہے کہ کاروبار کا آغاز محدود پیمانے پر ہو اور بعد میں اسے وسعت دینی پڑے۔ اگر کاروبار اس نوعیت کا ہو کہ اسے وسعت نہ دی جا سکتی ہو تو آجر کو وقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

نفع کی شرح

آجر کا بنیادی مقصد نفع کمانا ہوتا ہے۔ اس لئے جب یہ کاروبار کی نوعیت کا فیصلہ کرتا ہے تو اس کے نفع کو مد نظر رکھتا ہے اور ایسے کاروبار کا انتخاب کرتا ہے۔ جس سے اسے زیادہ نفع حاصل ہونے کی توقع ہو کاروبار کے نفع کا انحصار مندرجہ ذیل عوامل پر ہے۔

  • اشیاء کی قیمت
  • صارفین کی قوت خرید
  • اشیاء کی طلب
  • ملک کی معاشی حالت
  • روزگار کے مواقع

جواب کاروبار کے لوازمات

جب کسی قسم کا کاروبار شروع کرنا ہو تو اس کے لئے مندرجہ ذیل اہم نکات کا پہلے فیصلہ کرنا ضروری ہوتا ہے۔ یہ نکات کاروبار کی کامیابی کے لئے نہایت ہی اہمیت کے حامل ہیں اگر ان نکات کو مد نظر رکھا جائے تو کاروبار کی کامیابی مخدوش ہوتی ہے۔

  • کاروبار کا انتخاب
  • محل وقوع کی موزونیت
  • منڈی کی موجودگی
  • خام مال کی دستیابی
  • مزدورں کی دستیابی
  • سرمایہ کی فراہمی
  • مشینری کی دستیابی
  • نقل و حمل کی سہولتیں
  • و سرکاری مراعات

کاروبار کا انتخاب

جب کوئی آجر کاروبار شروع کرتا ہے تو اس کا بنیادی مقصد نفع کمانا ہوتا ہے نفع کا انحصار کا روبار کے صحیح انتخاب پر ہے۔ کاروبار ک انتخاب ایک پیچیدہ مسئلہ ہے اس لئے جب آج کوئی کاروبار شروع کرتا ہے تو اسے بہت سوچ و بچار کے بعد یہ فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ اسے کون سا کاروبار شروع کرنا چاہئے ۔ کاروبار خواہ مال کی تیاری کا ہو یا تیار شدہ مال کی خرید وفروخت کا آجر کو مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھنا چاہئے۔

: https://muashyaat.com/کارو-بار-کا-انتخاب/

محل وقوع کی موزونیت

کاروبار کی کامیابی کے لئے مناسب محل وقوع بہت ہی اہمیت کا حامل ہے ۔ جو علاقہ کے لئے منتخب کیا جائے اس میں مندرجہ ذیل سہولتیں موجود ہونی چاہئیں ۔

  • خام مال کی دستیابی
  • وسائل قوت کی دستیابی
  • موزوں آب و ہوا۔
  • منڈی کی موجودگی
  • ذرائع نقل و حمل

منڈی سے فاصلہ

کاروبار کی کامیابی کا دارومدار مال کی مناسب قیمت فروخت پر ہے ۔ موجودہ دور میں مال کی فروخت مال کی تیاری سے زیادہ اہم مسئلہ ہے۔ آجر کو مال کی فروخت کے لئے بہت سے دوسرے آجروں کے ساتھ سخت مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔ مال کی فروخت کے لئے منڈی کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اگر مال کی خرید و فروخت کے لئے ملک میں زیادہ منڈیاں موجود ہوں گی تو آجر کو مال کی فروخت میں سہولت رہے گی۔ مال کی فروخت کے لئے منڈیوں کا زیادہ تعداد میں ہونا ہی کافی نہیں بلکہ کاروبار کی ترقی کے لئے منڈی مندرجہ ذیل خصوصیات کی حامل ہونی چاہئے۔

مزدورں کی دستیابی

: مزدور کا روبار کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں کاروبار کے لئے تربیت یافتہ اور غیر تربیت یافتہ دونوں قسم کے مزدروں کی خدمات درکار ہوتی ہیں ۔ مختلف صنعتوں کے لئے مختلف قسم کے تربیت یافتہ مزدورں کی ضروری ہوتی ہے۔ مثلا کاٹن ٹیکسٹائل کی صنعت کے لے ایسے کاریگروں کی ضروری ہوتی ہے۔ جو کپڑا بنانے کے فن میں ماہر ہوں اسی طرح چینی کی صنعت کے لئے ایسے کاریگر درکار ہوتے ہیں جو چینی بنانے کے عمل سے پوری طرح واقف ہوں ۔ مزدور کی تربیت کے ساتھ اس کی مہارت کو بھی پر کھا جاتا ہے کہ وہ اتنی قابلیت کا مالک ہو کہ خام مال ضائع نہ کرے اور مشینوں کی اچھی طرح دیکھ بھال کے فرائض بھی سر انجام دے سکے کہ اس کا معاوضہ ادا کرنے کے بعد کاروبار کو نفع حاصل نہ ہو تو اس کو ملازم رکھنا کاروبار کے لئے سود مند ثابت نہیں ہوتا۔ کاروبار کی کامیابی کے لئے صرف مزدوروں کا مناسب تعداد میں دستیاب ہونا ہی کافی نہیں بلکہ ان کا معاوضہ بھی مد نظر رکھا جاتا ہے کیونکہ اگر مزدور کی اجرت زیادہ ہو تو مصارف پیدائش بڑھ جانے سے کاروبار کے نفع میں کمی آسکتی ہے۔ صنعتی علاقوں کے قریب معلومات کی فراہمی کاروبار کے لئے دستیاب ہونے والے مزدور مندرجہ ذیل خوبیوں کے حامل ہونے چاہئیں۔ 1 مزدور کو سختی ہونا چاہئے اسے کام سے جی نہیں چرانا چاہئے ۔ مزدور کو اپنے تمام فرائض ایمانداری اور دیانت داری سے سر انجام دینے چاہئیں۔ مزدور کو اپنے آجر کا وفادار اور قابل اعتماد ہونا چاہئے کیونکہ کاروباری ادارہ اس وقت تک کامیابی حاصل نہیں کر سکتا جب تک اس کے تمام کارکن قابل اعتماد نہ ہوں۔ مزدور میں دوسرے مزدوروں کے ساتھ تعاون کرنے کا جذبہ موجود ہونا چاہئے۔ مزدور میں دوسر – مزدور کواپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہئے۔ ذمہ اسے اپنے کام سے لگاؤ اور دلچسپی ہونی چاہئے اسے ہر کام خوشی سے سرانجام دینا چاہئے۔  مزدور ایسا ہونا چاہئے کہ وہ اپنی طبیعت میں لچک پیدا کر سکتا ہو اور نئے ماحول کے مطابق اپنے آپ کو ڈھال سکتا ہو۔ بہتر اور معیاری اشیاء و خدمات پیدا کرنے کی اہلیت رکھتا ہو۔ و خام مال کو بڑی احتیاط اور کفایت شعاری سے استعمال کر کے زیادہ مقدار میں اشیاء پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ ذہن تجربہ کار اور کاروباری علم و فراست کا مالک ہو۔  صحت مند ہو اور کسی موذی / متعدی مرض کا شکار نہ ہو۔  زیادہ استعداد کار کا مالک ہو۔

سرمایہ کی بہم رسانی

سرمایہ کو کاروبار میں وہی حیثیت حاصل ہے جو انسانی جسم میں دوران خون کو سر مایہ اور کاروبار کی ترقی دونوں لازم و ملزوم ہیں، کوئی کاروبار اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک اس کے لئے وافر مقدار میں سرمایہ موجود نہ ہو ہذا کاروبار کی ترقی بہت حد تک سرمائے کی مقدار سے وابستہ ہو کر رہ گئی ہے۔ سرمائے کی ضرورت: کاروبار کے لئے سرمائے کی ضرورت مندرجہ ذیل مقاصد کے حصول کے لئے ہوگی۔

  • عمارت کی فراہمی
  • مشینری اور آلات کی فراہمی
  • ٹیکس کی ادائیگی
  • مشینری کی دستیابی
  • خام مال کی فراہمی
  • ذرائع نقل و حمل کی فراہمی
  • اجرت کی ادائیگی 
  • دکان کی سجاوٹ

مشینری کی دستیابی

موجودہ دور میں کاروبار کی ترقی کا انحصار مشینوں کے استعمال پر ہے۔ اس لئے ضرورت کے مطابق مشین فراہم کرنا کاروبار کی کامیابی کے لئے انتہائی ضروری ہوتا ہے۔ مختلف قسم کی صنعتوں کے لئے مختلف نوعیت کی مشینری درکار ہوتی ہے۔ جب کا روبار کے لئے مشینری کی نوعیت اور تعداد کا فیصلہ کر لیا جائے تو اس بات کا جائزہ لینا ضروری ہوتا ہے۔ کہ کاروبار کے لئے جو مشینیں درکار ہیں وہ کہاں سے دستیاب ہو سکتی ہیں۔ اگر مشینیں ملک سے دستیاب ہو سکتی ہوں تو ان مشینوں کو تیار کرنے والی فرموں سے کو ٹیشن طلب کر کے اس فرم کو مشینوں کو خرید کا آرڈر دے دیا جاتا ہے جس کی شرائط سب سے بہتر ہوں۔ اگر مشینیں کسی دوسرے ملک سے درآمد کرنی ہوں تو اسے کے لئے حکومت کی منظوری اور زر مبادلہ کی ضرورت کو بھی مد نظر رکھا جاتا ہے۔ اگر مشینیں درآمد کرنی ہوں تو حکومت کی منظوری اور زرمبادلہ حاصل کرنے کے بعد ان کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔ کہ معیاری مشینیں مناسب قیمت پر کس ملک سے درآمد کی جا سکتی ہیں۔ مشینیں خریدتے وقت ان کی قیمت اور معیار کو مد نظر رکھنا ضروری ہوتا ہے۔

ہم أمید کرتے ہیں آپ کو کارو بار کا انتخاب  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔

افادہ

رسد

معاشیات کی نوعیت اور وسعت

MUASHYAAAT.COM 👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

MUASHYAAAT.COM

Leave a comment