کمیونٹی کی تعریف

کمیونٹی کی تعریف ⇐ ہرکمیونٹی کی ضروریات اور مسائل مختلف نوعیت کے ہوتے ہیں جن کو جاننا ضروری ہوتا ہے کیونکہ ان کو جاننے کے بعد ان کے حل کی ضرورت کا احساس ہوتا ہے۔ جس کیلئے اس بات کی ضرورت ہوتی ہے کہ ان کے حل کیلئے پیش کی جانے والی مختلف تجاویز کا لوگوں کے صلاح مشورے سے بغور جائزہ لیا جائے اور ان سے مفید تر اور بے آسان تر تجاویز پر عمل کے ذریعہ ترقی معاشرہ کی اس تحریک کا با قاعدہ آغاز کیا جائے۔

کمیونٹی کی تعریف

کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی ضرورت

حکومت خواہ کتنی ہی امیر کیوں نہ ہوا اپنے وسائل سے معاشرے کے ان تمام مسائل کو حل کرنے کے اہل نہیں ہوتی ۔ نیز یہ امر بھی مسلمہ ہے کہ معاشرے کے افراد کو اگر ان کے مسائل سے آگاہ کر دیا جائے

خوشحالی کی برکات

ترقی اور خوشحالی کی برکات کا ایک نقشہ ان کے ذہنوں میں بٹھا دیا جائے تو بھی وہ خود اس قابل نہیں ہوتے کہ اپنی مشکلوں کو رفع کر سکیں۔

پسماندہ گروہوں

ان دو باتوں کو تسلیم کر لینے سے حکومت اور افراد معاشرہ کے اپنے الگ الگ دائرہ کار متعین ہو جاتے ہیں۔

قوم وملت

حکومت کے ذمے یہ ہے کہ وہ معاشرہ کے ک اور پسماندہ گروہوں کو اس بات کا احساس دلائے کہ ان کی ترقی ان کے اپنے لئے اپنی قوم وملت کیلئے اور پوری دنیا کیلئے کس قدر اہم ہے۔

اصلاحی ترقیاتی منصوبوں پر عمل

ان کو انفرادی اور اجتماعی حیثیت سے کام کرنے اور اصلاحی ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کیلئے تیار کرے۔ افراد کے ذمے یہ کام آتا ہے کہ وہ دنیا میں ہونے والی تبدیلیوں کا ادراک کریں۔

پسماندگی

محرومی اور پسماندگی کے اندھیروں سے نکل کر ترقی اور فراوانی کی روشنی میں آنے کیلئے جدو جہد کا آغاز کریں۔

انفرادیت کی سطح

مل جل کر کام کرنے کی برکات سے آگاہ ہوں انفرادیت کی سطح سے بلند ہو کر اجتماعیت کا رویہ اپنائیں اور پہلے اپنی کمیونٹی کو اورپھر پورے معاشرے کو امن و امان اور خوشحالی کاگہوارہ بنانے کواپنا نصب العین بنائیں۔

کمیونٹی ڈیویلپمنٹ کا طریقہ کار

چونکہ افراد اپنی کم عملی اور ناتجربہ کار کی بنا پر اس کے اہل نہں ہوتے کہ وہ آغاز کار کیلئے اپنے آپ کو تیار کر سکیں اس لئے ترقی کی شروعات کی ذمہ داری حکومت پر ہی عائد ہوتی ہے۔

کمیونٹی ڈیویلپمنٹ کا طریقہ کار

قوانین

کمیونٹی کی تعریف حکومت اسے تین طریقوں سے سر انجام دے سکتی ہے۔ بعض تبدیلیوں کا حکم دے کر اور اس سے متعلق قوانین بنا کر۔ بعض فلاحی کاموں، منصوبوں پر خود عمل کر کے اور ان کے فیوض و برکات کا عملی نمونہ پیش کر کے۔

تربیت یافتہ افراد

تربیت یافتہ افراد کے ذریعے ان کے علم اور تجربے میں وسعت پیدا کر کے انہیں انفرادی مفاد پر اجتماعی مفاد کو ترجیح دینے کا سبق دے کر۔

معاشرتی گروہ

ان تینوں طریقوں میں سے کوئی ایک طریقہ مکمل طور پر کسی معاشرتی گروہ کی ترقی کی ضرورتوں کا کفیل نہیں ہو سکتا۔

مختلف حالات

اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ الگ الگ ماحول اور مختلف حالات کار کے تحت ان طریقوں کو علیحدہ علیحدہ یا بیک وقت زیر عمل لایا جائے۔

 جبری طریقہ کار

پہلے طریقے کے مطابق حکومت قانون بنا دیتی ہے کہ کون سا کام کس طرح کیا جائے ۔ مثلاً حکومت چاہتی ہے کہ گندم کا ایک خاص بیج ہی استعمال ہو۔

 جبری طریقہ کار

خاص علاقے

کپاس کسی خاص علاقے میں ہی کاشت ہو اس کے علاوہ کہیں اور کاشت کی جانے کی صورت میں سزا ہو سکتی ہے۔ گلی محلہ میں صحت وصفائی نہ رکھنے والوں کا چالان کیا جائے اور انہیں جرمانے کئے جائیں ۔

تعمیر

فلاں سڑک یا فلاں بند تعمیر کرنے کیلئے لوگوں سے زبر دستی مشقت لی جائے۔ اس طریقے کو اختیار کرنے کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ لوگ سزا کے ڈر سے اس پر اس وقت تک عمل کرتے ہیں

رجحان

جب تک وہ یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں پکڑ لیا جائے گا۔ جونہی تھوڑی سی ڈھیل ملتی ہے لوگوں میں اس سے جان چھڑانے کا رجحان پیدا ہونے لگتا ہے ۔

فوائد

چاہے ان کاموں کے انہیں کتنے ہی فوائد کیوں نہ گنوائے جائیں۔ وہ اس کو جبری سمجھیں گے اس لئے یہ طریقہ بعض مخصوص حالات میں ہی کامیاب ہو سکتا ہے۔

آپس کے جھگڑے

بعض ایسی جگہوں پر جہاں گروہوں کے آپس کے جھگڑے کی وجہ سے لوگ حکومت سے تعاون کرنے کو تیار نہ ہوں

نتائج

دوسرے طریقے خاطر خواہ نتائج پیدا کرنے سے قاصر ہوں تو جبری طریقوں سے کام لینا ضروری ہو جاتا ہے۔

عملی مظاہروں کا طریقہ

دوسرا طریقہ عملی مظاہروں کا ہے۔ مثال کے طور پر حکومت کسی علاقے میں ایک لمبی شاہراہ خود تعمیر کر کے چھوٹی چھوٹی رابطہ سڑکیں تعمیر کرنے کیلئے ان لوگوں کو آمادہ کرسکتی ہے

قریب قریب دیہات

جو قریب قریب دیہات میں رہتے ہیں۔ ایک نمونے کا گاؤں تعمیر کر کے دوسروں کو اس کی نقل کرنے پر آمادہ کیا جا سکتا ہے۔ ایک صاف ستھرا محلہ دوسرے محلوں کیلئے بطور نمونہ پیش کیا جا سکتا ہے۔

قابل تقلید

ایک بچوں کا پارک سکول یا اچھا ہسپتال اپنے عملی فوائد کی بنا پر دوسروں کیلئے قابل تقلید ہوسکتا ہے۔ اس طرح دیئے سے دیا روشن کر کے تمام اندھیرے دور کئے جاسکتے ہیں۔

قابل تقلید

افرادی قوت

یا افرادی قوت کی شکل میں حکومت کا ہاتھ بٹانے کیلئے تیار ہو جائیں۔ ان منصوبوں کو منظور کر کے ان پر عمل درآمد کروادیتا ہے۔ اس طرح سے بہت سے ترقیاتی اور فلاحی منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں

کمیونٹیاں

یہ طریقہ کار بھی اپنی جگہ پر مکمل نہیں ہے۔ حکومت کی طرف سے دی گئی ان مراعات کا قائد ہی کمیونٹیاں اٹھارہی ہیں جو پہلے سے کچھ ترقی یافتہ ہیں۔ وہ علاقے جو کچھ پسماندہ ہیں وہاں کے لوگ اس قسم کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیتے

مراعات کے فائد

اس کے بدلے میں ملی ہوئی مراعات کے فائدے کو وہ فوری محسوس نہیں کر پاتے اور اکثر اوقات اس ترقی کے منفی پہلوؤں پر زیادہ توجہ دیتے ہیں ۔

جانی نقصان

وہ یہی سمجھتے ہیں کہ یہ خطر ناک چیز ہے اس سے فائدہ تو کم ہے مگر جانی نقصان زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ چنانچہ یہ طریقہ کار بھی بعض مخصوص حالات میں ہی مطلوبہ نتائج پیدا کر سکتا ہے۔

 تربیت یافتہ افراد کے ذریعہ لوگوں کو شامل کرنے کا طریقہ

تیسرا طریقہ تربیت یافتہ افراد کے ذریعے لوگوں کو قائل کر کے انہیں ساتھ لے کر چلنے کا ہے۔ یہ طریقہ دیکھنے میں بہت آسان ہے مگر عملاً دشوار ہے مگر اس کے باوجود پہلے دونوں طریقوں پر قابل ترجیح ہے۔

تحریک کے پیش نظر

اس کی پہلی وجہ تو یہ ہے کہ ترقی معاشرہ کی تحریک کے پیش نظر صرف افراد کی معاشی ترقی ہی نہیں بلکہ ثقافتی اور معاشرتی فلاح بھی ہے۔ اس لئے اس میں ترقی کے دونوں پہلوؤں پر یکساں زور دیا جاتا ہے۔

برعکس

دوسری وجہ یہ ہے کہ اس میں لوگوں کواس بات پر ابھارا جاتاہے کہ

ترقی ان کی اپنی بہتری کیلئے ہے

اس لئے اس میں شرکت بھی بھر پور ہوتی ہے

اس کے برعکس دوسرے طریقوں میں بے دلی سے یا جبر سے حاصل کیا جانے والا تعاون عموماً غیر موثر ثابت ہوتا ہے۔

تیسر ے یہ کہ اس کے ذریعے لوگوں کے مسائل کا بروقت اور ہر موقع جائزہ لیا جاتا ہے

موزوں ترین حل

ان کے مقامی حالات کے مطابق موزوں ترین حل تجویز کئے جاتے ہیں۔ چوتھے یہ کہ عمل میں لائے جانے والے منصوبوں کی معاشرے میں کافی تشہیر کی جاتی ہے۔

زیر غور

کافی عرصہ تک انہیں زیر غور رکھا جاتا ہے۔ اس پر بخشیں ہوتی ہیں جب ہر شخص اس کی افادیت کا قائل ہو جاتا ہے تو ترقیاتی تحریک کے کارکن کو ان کا بھر پور تعاون حاصل ہو جاتا ہے

ترجیحات

باری باری ان منصوبوں کی تکمیل نہایت آسان ہو جاتی ہے کیونکہ ان کی ترجیحات اور دیگر تفصیلات بھی خود لوگوں کی ہی تجویز کردہ ہوتی ہیں۔

مطلوبہ نتائج

یہ طریقہ موثر اور مفید ہونے کے ساتھ ساتھ مشکل اس لئےہے کہ اس پر عملدر آمد اور مطلوبہ نتائج پیدا کرنے کا انحصار صرف ایک شخص پر ہوتا ہے جس ہم ترقیاتی کارکن یا ترقیاتی رہنما بھی کہہ سکتے ہیں۔ چنانچہ اسے ایک ہر دلعزیز اور قابل قبول شخصیت ہونے کے علاوہ محنتی اور دیانتدار بھی ہونا چاہیے۔

مطلوبہ نتائج

کمیونٹی کے چھوٹے چھوٹے مسائل

اس کے علاوہ اسے اس کمیونٹی کے چھوٹے چھوٹے مسائل کے فوری حل کے بارے تھوڑا بہت علم بھی ضرور ہونا چاہیے۔

چھوٹی موٹی بیماری

چھوٹی موٹی بیماری کی صورت میں یہ ان کیلئے معالج ثابت ہو۔

معمور

جو زیادہ تر لوگوں کو قبول ہو

 اسے اس آبادی کیلئے جس کی ترقی پر سے معمور کیا گیا ہو

ایک مثال ہونا چاہیے

تب جا کر کہیں اس طریقہ کارسے مطلوبہ نتائج حاصل ہونے کی توقع کی جاسکتی ہے۔

ترقیاتی کارکن

ترقیاتی کارکن و مندرجہ ذیل اصولوں کی روشنی میں اپنے کام کام کا آغاز کرنا چاہیے۔

ہم أمید کرتے ہیں آپ کوکمیونٹی کی تعریف  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                

👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

    MUASHYAAAT.COM

………کمیونٹی کی تعریف   ………

Leave a comment